طبی معائنہ‘ الحمد ﷲ طبیعت ٹھیک ہے: نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
لندن (نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف کا لندن میں طبی معائنہ ہوا جس کے بعد وہ ایون فیلڈ چلے گئے۔ صحافی کے سوال پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ الحمدللہ طبعیت ٹھیک ہے۔ اس موقع پر کراٹے چمپیئن بہنوں شاہدہ عباسی اور صابرہ گل نے نواز شریف سے ملاقات کی۔ نواز شریف نے میڈل جیتنے پر شاباش دی۔ نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان کی بچیاں ہر میدان میں آگے آ رہی ہیں۔ کراٹے چیمپئن صابرہ گل نے کہا کہ امید ہے کہ نواز شریف بھی ہمیں ایوارڈ دینے کا اعلان کریں گے۔ توقع ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بھی جلد ملاقات ہو گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔