Daily Mumtaz:
2026-07-24@04:31:19 GMT

شوبز شخصیات کا ثنا یوسف کیلئے انصاف کا مطالبہ

اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT

شوبز شخصیات کا ثنا یوسف کیلئے انصاف کا مطالبہ

پاکستانی فنکاروں نے 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے بےرحمانہ قتل پر گہرے دکھ اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مجرم کو سزا دینے کی اپیل کی ہے۔

اسلام آباد میں پیش آنے والا یہ لرزہ خیز واقعہ عوام و خواص کو شدید دکھ اور صدمے سے دوچار کر گیا ہے، ایک خوش مزاج اور زندگی سے بھرپور لڑکی کا یہ افسوسناک انجام ہر دل کو دہلا گیا ہے، ثنا یوسف کو ایک شخص نے گھر میں گھس کر دو گولیاں مار کر قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔

ثنا کی والدہ کی مدعیت میں درج ہونے والے مقدمے کے بعد سوشل میڈیا پر عوامی ردعمل کے نتیجے میں پولیس نے فوری حرکت میں آ کر مجرم عمر حیات کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا اور آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔

اسلام آباد پولیس کے سربراہ کے مطابق، ملزم عمر حیات بھی ایک ٹک ٹاکر ہے، جو ثنا سے دوستی کرنا چاہتا تھا لیکن ثنا کے مسلسل انکار پر اس نے یہ خوفناک قدم اٹھایا۔

شوبز سے تعلق رکھنے والے کئی نامور فنکاروں نے اس واقعے پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کی دہائیاں دی ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام اسٹوری پر ثنا کی موت کی خبر شیئر کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا، ساتھ ہی انہوں نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا گیا تھا کہ اگر ہم نے قاتل کو سزا نہ دی تو یہ سلسلہ کبھی نہیں رکے گا، اس کا چہرہ سامنے لائیں اور اسے مثال بنائیں۔

If we do not take this to task this will not stop!! Show his face – make an example out of him!! @GovtofPakistan https://t.

co/LpbzEXJeAc

— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) June 3, 2025


اداکارہ ماورا حسین نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے سفاکانہ قتل پر شدید دکھ اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کی جڑیں معاشرے کی گہرائی میں تلاش کیں۔

انہوں نے خاص طور پر تفریحی مواد (entertainment content) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری اور فلمیں جب زبردستی کے رشتوں، جنونی محبت اور ’نہ‘ کو بھی ایک رومانی اشارہ بنا کر دکھاتی ہیں تو وہ درحقیقت نوجوان ذہنوں کو زہر دے رہی ہوتی ہیں، پھر جب کوئی لڑکی انکار کرے، تو لڑکے اسے اپنی انا کی توہین سمجھتے ہیں، کیونکہ ہم نے انہیں کہانیوں میں سکھایا ہے کہ ’نہیں‘ کا مطلب ’ہاں‘ ہوتا ہے۔

ماورا نے یہ بھی کہا کہ یہ قتل صرف ایک فرد کا جرم نہیں بلکہ اس معاشرتی سوچ کا نتیجہ ہے جسے برسوں سے ہم نے پروان چڑھایا ہے، اگر ہم زہریلے رشتوں کو محبت کے رنگ میں پیش کرنا بند نہ کریں تو یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


اداکارہ مایا علی نے اس واقعے کو ناصرف انسانیت سوز قرار دیا بلکہ اسے غیرت کے نام پر کی جانے والی ظلم کی ایک اور المناک کڑی کہا۔

انہوں نے لکھا کہ دل ٹوٹ گیا ہے، ایک معصوم لڑکی جو صرف ’نہ‘ کہنے کی جرات رکھتی تھی، اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی، یہ کس قسم کی غیرت ہے جو جان لینے کو حق سمجھتی ہے؟ میں ثنا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتی ہوں، اس درد کی شدت کا اندازہ الفاظ نہیں لگا سکتے، لیکن صرف افسوس کافی نہیں ہمیں انصاف چاہیے، ناصرف ثنا کےلیے بلکہ ہر اس لڑکی کےلیے جسے غیرت، انا یا زبردستی کے نام پر ظلم کا نشانہ بنایا گیا۔

مایا علی نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ ایسے مجرموں کو عبرت کا نشان بنایا جائے تاکہ کسی اور بیٹی کی زندگی اس سفاکیت کی نذر نہ ہو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


نمرہ خان نے انسٹاگرام پر کئی اسٹوریز اور ویڈیوز کے ذریعے شدید برہمی ظاہر کی انہوں نے کہا کہ میں عام طور پر ایسے واقعات پر نہیں بولتی، لیکن جب میں نے ثنا کی تصویر اور ویڈیوز دیکھیں تو میری روح کانپ اٹھی، اسے صرف اس لیے مار دیا گیا کہ وہ ایک انفلوئنسر تھی؟

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کا غلط استعمال بند کیا جائے، یہ دین عزت، رواداری اور امن سکھاتا ہے۔

اداکار عمران عباس نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ایک کم عمر لڑکی کے قتل کی خبر سے دل کو شدید دھچکا لگا ہے، حکومت کو ایسے وحشیانہ جرائم پر فوری کارروائی کرنی چاہیے، خاص طور پر ان وارداتوں پر جو لڑکیوں کے خلاف نام نہاد غیرت کے نام پر کی جاتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Abbas (@imranabbas)


سجل علی نے کہا کہ ایک لڑکی نے صرف ’نہیں‘ کہا اور اسے جان سے مار دیا گیا، ہم کس بےحس معاشرے میں رہ رہے ہیں؟ ہمیں سیکھنا ہوگا کہ دوسروں کی حدود اور جذبات کا احترام کیسے کیا جاتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


درِ فشاں سلیم کا کہنا ہے کہ جب ایک عورت انکار کرتی ہے، تو بہت سے مرد بےنقاب ہو جاتے ہیں، ان کا پیار غصے اور ان کی عزت ملکیت میں بدل جاتی ہے، یہ واقعہ اس زہریلی سوچ کا آئینہ ہے جو مرد کو کنٹرول سکھاتی ہے، عزت نہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Durefishan Saleem (@durefishans)


فرحان سعید نے قاتل کی گرفتاری کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اسے ایک مثال بنانا ہوگا، میں اندازہ بھی نہیں کر سکتا کہ ثنا کے والدین کس اذیت سے گزر رہے ہوں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


سدرہ نیازی کہا کہ آخر کب تک؟ کیا لڑکیوں کو آزادی سے جینے کا حق نہیں؟ ان کی زندگیاں کب قیمتی سمجھی جائیں گی؟

زارا نور عباس نے اپنے ردعمل میں لکھا کہ یہ واقعہ دل چیر دینے والا ہے، یہ سوچنا بھی تکلیف دہ ہے کہ لوگ خود کو کسی کی جان لینے کا حق دار سمجھتے ہیں، یہ انسانیت کے لیے خطرہ ہے۔

گلوکار عاصم اظہر نے لکھا کہ ایک معصوم لڑکی نے صرف انکار کیا اور اپنی جان گنوا بیٹھی، میں والدین سے گزارش کرتا ہوں کہ اپنے بیٹوں کو بہتر انسان بنانا سکھائیں۔

اداکارہ زباب رانا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ اس کی موت کا ذمہ دار کون ہے؟ یہ جان کر دل ٹوٹ گیا کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں رہی، انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ٹیگ کر کے انصاف کا مطالبہ کیا۔

Post Views: 3

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کرتے ہوئے انہوں نے میں لکھا ثنا یوسف کا اظہار لکھا کہ ثنا کے

پڑھیں:

موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

 پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔

پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری