اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 03 جون 2025ء ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے 20 طیارے لاک کئے تھے لیکن تحمل کا مظاہرہ کیا اور صرف 6گرائے، پاکستان کا پانی روک لیا جائے تو ہم کیسے خاموش بیٹھ سکتے ہیں؟ بدقسمتی سے ہم اس نہج پر آچکے ہیں کہ نئی جنگ شروع ہوسکتی ہے، جنگ چھڑی تو اثر پوری دنیا پر پڑے گا۔

نیویارک میں اقوام متحدہ میں نیوزکانفرنس میں چیئرمین پیپلزپارٹی اور پاکستان کے سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت نے میزائل داغے جس پر پاکستان نے مئوثر جواب دیا، امریکی صدر اور وزیرخارجہ نے جنگ بندی سیزفائر میں کردار ادا کیا۔ بھارت کے 20جیٹ طیارے لاک کئے تھے لیکن تحمل کا مظاہرہ کیا اور صرف 6 گرائے، سیز فائر سے پہلے دنیا کا امن خطرے میں تھا۔

(جاری ہے)

بدقسمتی سے ہم اس نہج پر آچکے ہیں کہ نئی جنگ کبھی بھی شروع ہوسکتی ہے، پاکستان اور بھارت میں ایٹمی جنگ چھڑی تو اثر پوری دنیا پر پڑے گا۔ پاکستان کا پانی روک لیا جائے تو ہم کیسے خاموش بیٹھ سکتے ہیں؟بھارت کو 200ملین لوگوں کے پانی کو منقطع کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، بھارت پانی کو ہتھیار کے طورپر استعمال کررہا ہے۔ بھارتی اقدامات کی وجہ سے صرف دو ملک نہیں پوری دنیا متاثر ہوگی، پاکستان چاہتا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر پوری دنیا سے مذمت ہونی چاہئے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مودی کا کشمیر اور نیتن یاہو کا فلسطین میں ظلم دونوں ایک ہی چہرے ہیں، مودی اور نیتن یاہو نے انسانی حقوق کی پامالی میں عالمی بدنامی حاصل کی۔ مودی اورنیتن یاہو کی پالیسیاں خطے کے امن کی سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ مودی اور نیتن یاہو کی حکومتیں نسل پرستی اور ظلم کی علامت بن چکی ہیں۔ قبل ازیں بلاول بھٹو نے امریکا میں چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ کس نے جیتی ؟ آسان جواب کہ کون اپنی عوام سے جھوٹ بول رہا ہے؟یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ کون سا میڈیا اپنی عوام کو گمراہ کررہا ہے، کون سی حکومت تنازع کے دوران اور بعد میں اپنی عوام سے جھوٹ بول رہی تھی؟بھارتی حکومت کو یہ تسلیم کرنے میں ایک ماہ لگا کہ ان کے طیارے گرائے گئے۔

بھارتی حکومت اپنی عوام سے حقیقت کیوں چھپا رہی ہے؟سچ یہ ہے کہ بھارت جنگ ہار گیا ہے اور اب اپنی عوام سے حقیقت چھپا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے 6 طیارے مار گرائے، مستقل جنگ بندی کیلئے عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، پاکستان بات چیت کیلئے تیار ہونے کا کہہ چکا ہے۔ لیکن صرف بھارت ہے جو کہتا ہے کہ وہ بات چیت کیلئے تیار نہیں ہے، بھارت کے انکار پر واضح ہے کہ یہ صورتحال پائیدار نہیں ہے۔

عالمی برادری سے رابطے کررہے ہیں کہ امن کے قیام میں کردار ادا کرے، عالمی برادری مسئلہ جموں و کشمیر، آبی اور دہشتگردی کے مسئلے کے حل کیلئے بھی کردار ادا کرے۔ سب سے اہم اور ممکنہ کامیابی دونوں ممالک کے درمیان ڈائیلاگ شروع کرنے پر ہوگی، بات چیت اور سفارتکاری سے ہی ہم مسائل کو حل کرسکتے ہیں۔ ہم امن چاہتے ہیں لیکن ڈائیلاگ شروع ہونے تک امن ممکن نہیں۔ عالمی برادری نے جس طرح جنگ بندی میں کردار ادا کیا، عالمی برادری اگر اسی طرح کردار ادا کرے تو جنوبی ایشیاء میں دائمی امن قائم ہوسکتا ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عالمی برادری اپنی عوام سے بلاول بھٹو پوری دنیا بھارت کے نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

کراچی میں سڑکیں ٹھیک نہیں لیکن بھاری ای چالان کیے جارہے ہیں، حافظ نعیم

کراچی:

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں قبضے کی سیاست جاری ہے، 17 سال میں پیپلز پارٹی نے کراچی کیلئے کچھ نہیں کیا، 400 بسیں لاکر بے وقوف بنایا جارہا ہے، سڑکیں ٹھیک نہیں اور بھاری ای چالان کیے جارہے ہیں۔

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نارتھ ناظم آباد کے تحت بارہ دری پارک بلاک اے میں ترقیاتی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ لاہور میں چالان 200 روپے اور کراچی میں 5 ہزار روپے ہے، کراچی میں قبضے کی سیاست جاری ہے، گاؤں اور دیہات پر قبضے کے بعد شہروں پر قبضہ کیا جارہا ہے۔

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو کڑی تنقید کر نشانہ بناتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے ٹاؤنز میں اختیارات سے بڑھ کر کام کررہی ہے،  سیوریج اور کچرے کا کام بھی ٹاؤن کررہا ہے، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے پاس گھر سے کچرا اٹھا کر لینڈ فیلڈ سائیٹ تک پہنچانے کا پورا میکنزم موجود ہے، گھر سے جو کچرا اٹھایا جاتا ہے اس کے پیسے لوگ خود ادا کرتے ہیں، کچرا اٹھانے کا اختیار بھی سندھ حکومت کے پاس ہے، ابھی تک پیپلزپارٹی نے ٹاؤن کو اختیارات منتقل نہیں کئے۔

انہوں نے کہا کہ سٹی وارڈنز کو استعمال کرکے کام میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں، ٹاؤنز کو کام کرنے سے روکا جارہا ہے، کراچی کے بڑے منصوبے 12 سے 15 سال تاخیر کا شکار ہیں،  پیپلزپارٹی نے دھاندلی کرکے اپنا مئیر بنایا، بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی سیٹیوں میں من پسند حلقہ بندیوں کی وجہ سے اضافہ ہوا، بلدیاتی انتخابات جیت کرلوگ کہتے تھے اختیارات ملیں گے نہیں تو کام کیسے کریں گے، نارتھ ناظم آباد کے ٹاؤن چیئرمین کومبارک باد پیش کرتا ہوں مشکل وقت میں بہترین منصوبہ بندی کی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کرکٹ زندہ باد
  • مذاکرات پاکستان کی کمزوری نہیں، خواہش ہے...افغانستان کو سنجیدہ کردار ادا کرنا ہوگا!!
  • کس پہ اعتبار کیا؟
  • کراچی میں سڑکیں ٹھیک نہیں لیکن بھاری ای چالان کیے جارہے ہیں، حافظ نعیم
  • کبھی لگتا ہے کہ سب اچھا ہے لیکن چیزیں آپ کے حق میں نہیں ہوتیں، بابر اعظم
  • 7 طیارے گرانے کے دعوے پر مودی کی خاموشی، دعوے کی تصدیق کرتی ہے، کانگریس
  • غنی امان کی بازیابی کے لیے مظاہرہ
  • امریکہ نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے‘اعجازقادری
  • امریکہ امن کا نہیں، جنگ کا ایجنڈا آگے بڑھا رہا ہے، ثروت اعجاز قادری
  • ایران امریکا ڈیل بہت مشکل ہے لیکن برابری کی بنیاد پر ہوسکتی ہے