— فائل فوٹو

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے لاہور میں روٹس کی بندش کا نوٹم جاری کر دیا۔

نوٹم کے مطابق لاہور کی فضائی حدود کے مختلف روٹس کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔

نوٹم میں بتایا گیا ہے کہ مخصوص فضائی روٹ آپریشنل وجوہات کے پیش نظر بند کیے گئے ہیں،  تمام کمرشل پروازوں کو متبادل روٹس سے گزرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

نوٹم کے مطابق مخصوص فضائی روٹ دن 1 بجے تک کمرشل پروازوں کےلیے بند رہیں گے۔

اس حوالے سے ذرائع ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور روٹس بھارتی ایئر فورس کی مشقوں کی وجہ بند ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کمرشل پروازوں

پڑھیں:

لاہور شہر میں اب الیکٹرک ٹرام بھی دوڑنے کیلئے تیار

پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق میٹرو بس، اورنج ٹرین اور الیکٹرک بس کے بعد لاہور کی سڑکوں پر ٹرام فراٹے بھرتی نظر آئے گی، چین سے درآمد کردہ ٹرام 3 باکسز پر مشتمل ہے جو مکمل طور پر بجلی سے چلے گی۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت میں اورنج لائن ٹرین، الیکٹرک بسوں کے بعد اب الیکٹرک ٹرام بھی چلے گی جب کہ چین سے پہلی الیکٹرک ٹرام لاہور پہنچ گئی جسے ابتدائی طور پر کینال روڈ پر چلایا جائے گا۔ پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق میٹرو بس، اورنج ٹرین اور الیکٹرک بس کے بعد لاہور کی سڑکوں پر ٹرام فراٹے بھرتی نظر آئے گی، چین سے درآمد کردہ ٹرام 3 باکسز پر مشتمل ہے جو مکمل طور پر بجلی سے چلے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ 10 منٹ چارج کے بعد الیکٹرک ٹرام 25 سے 27 کلو میٹر چلے گی اور اس میں 250 افراد کے سفر کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ خیال رہے 3 باکسز پر مشتمل ٹرام کی اسمبلنگ علی ٹاؤن ڈپو میں کی جا رہی ہے، ٹرام کو پہلے مرحلے میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر چلایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق
  • پی آئی اے کے برطانیہ فلائٹ آپریشن کی تیاریوں اور انتظامات سے متعلق اہم پیشرفت
  • پاکستان سے امریکا جانے والوں کیلئے خوشخبری
  • پی آئی اے کے برطانیہ فلائٹ آپریشن کی تیاریوں اور انتظامات سے متعلق اہم پیش رفت
  • لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارشیں، ہلاکتوں کی تعداد 252 تک جا پہنچی
  • پنجاب میں مون سون کی شدت برقرار، مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشیں، انتظامیہ الرٹ
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش، نشیبی علاقے زیر آب
  • سابق گورنر پنجاب میاں اظہر انتقال کر گئے
  • لاہور شہر میں اب الیکٹرک ٹرام بھی دوڑنے کیلئے تیار
  • کراچی؛ رفاعی پبلک پارکس کی زمین کمرشل استعمال کیخلاف درخواست دائر