عیدالاضحیٰ پر پاکستان ریلوے کا مسافروں کے لیے بڑا ریلیف
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
لاہور:
پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا۔
ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور سے جاری بیان کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع مسافروں کو رعایت دینے کے لیے ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے مطابق عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز کرایوں میں 20 فی صد کمی ہوگی۔
ریلوے کی جانب سے عید کے تینوں دن کرایوں میں 20 فی صد رعایت پاکستان ریلویز کے زیر انتظام چلنے والی تمام ٹرینوں اور کلاسز پر لاگو ہوگی، تاہم یہ رعایت صرف کرنٹ بکنگ پر دستیاب ہوگی اور اس کا اطلاق عید کی اسپیشل ٹرینز پر نہیں ہوگا۔
رعایت کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر ریلوے کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چلتی ٹرین پر سوار ہونے والا شخص پاؤں پھسلنے کی وجہ سے ٹرین تلے آکر جاں بحق
سٹی 42: چلتی ٹرین پرسوار ہوتے ہوئے آدمی پاؤں پھسلنے کی وجہ سے ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا
افسوسناک واقعہ چونڈہ ریلوے اسٹیشن پر پیش آیاساٹھ سالہ آدمی کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی
ٹرین سیالکوٹ سے لاہور جا رہی تھی اور چونڈہ ریلوے اسٹیشن پر رکی تھی