کراچی میں بڑے زلزلے کی پیشگوئی، شدت کیا ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
نجی ادارے ارتھ کوئیک نیوز اینڈ ریسرچ سینٹر نے رواں ہفتے کراچی میں شدید زلزلے کے امکان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے نظر انداز نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ یہ جھٹکے کسی بڑے زلزے کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتے ہیں۔
گزشتہ روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ارتھ کوئیک نیوز اینڈ ریسرچ سینٹر کے سربراہ شہباز لغاری نے خبردار کیا کہ کراچی میں حالیہ زلزلوں کو نظر انداز نہ کیا جائے، اس ضمن میں انہوں نے زلزلے کے شدید جھٹکوں کی پیش گوئی بھی کی ہے۔
شہباز لغاری کے مطابق جمعرات کی رات اور ہفتہ کی درمیانی شب کراچی میں زلزلے کے شدید جھٹکے آسکتے ہیں، تاہم ان کے مطابق زلزلے کی کم شدت کے ساتھ ہلکےجھٹکے بڑے زلزلے کے امکانات کو کم کر دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں زلزلے کے دوران ملیر جیل میں ہنگامہ، 200 سے زائد قیدی فرار، ایک ہلاک
واضح رہے کہ گزشتہ اتوار سے منگل تک 3 دنوں کے دوران کراچی کے جنوب مشرقی علاقوں میں مختلف اوقات میں زلزلے کے مجموعی طور پر 18 مرتبہ جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی ماہرین ارضیات کے مطابق کوئی نظیر نہیں ملتی۔
ارلی سونامی وارننگ سیل کراچی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ شدت کا زلزلہ ریکٹر اسکیل پر 3.
ماہرین کے مطابق زلزلے کے 11 جھٹکے ضلع ملیر میں ریکارڈ ہوئے، جبکہ زلزلے کے دیگر جھٹکے کورنگی کے جنوب مغربی حصے اور ڈیفینس ہاؤسنگ اتھارٹی کے شمال مشرقی حصے میں محسوس کیے گئے، تاہم ان زلزلوں سے بعض علاقوں میں دیواروں میں دراڑیں پڑنے کے علاوہ کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مزید پڑھیں: کراچی میں 3 دنوں میں 18 زلزلے، نیا ریکارڈ قائم
ارتھ کوئیک نیوز اینڈ ریسرچ سینٹر کے سربراہ کے مطابق ان پر خوف و ہراس پھیلانے کا الزام لگایا جارہا ہے تاہم ان کا مقصد حکومت اور عوام کو پیشگی وارننگ کے ذریعے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ترغیب دینا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی اپنے ملک میں کام کرنے کی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے جبکہ بیرون ملک سے حوصلہ افزائی اور تعاون کی پیشکشں موصول ہو رہی ہیں۔
انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ارتھ کوئیک نیوز اینڈ ریسرچ سینٹر دنیا کا پہلا ریسرچ سینٹر ہے جس نے زلزلوں کی پیشگی وارننگ جاری کی ہے اور اس کے ثبوت ان کے یوٹیوب چینل پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
زلزلے کیوں آتے ہیں؟گزشتہ چند روز میں پاکستان کے تجارتی مرکز کراچی کے مشرقی علاقوں میں زلزلے کے متعدد جھٹکے محسوس کیے ہیں، ہم سے اکثر ذہنوں میں یہ سوال ہوتا ہے کہ آخر زلزلہ کیوں آتا ہے؟ محققین نے اس سوال کا جواب کھوجنے کی کوشش کی ہے۔
زلزلہ کیوں آتاہے؟ اس کی کیاسائنسی وجوہات ہیں، ماہرین ارضیات اس بارے میں کیاکہتے ہیں؟
زیر زمین ارضیاتی پلیٹیں یا بڑی بڑی چٹانیں جب شدید دباؤکے تحت ٹوٹتی اور سرکتی ہیں تو زمین کی سطح پر اس کے شدید اثرات نمودارہوتے ہیں، جنہیں زلزلے کا نام دیاجاتا ہے۔
زلزلے کا مرکزی مقام محور کہلاتا ہے جبکہ محورکے عین اوپرکے مقام کو زلزلے کا مرکز یا ایپی سنٹر کہا جاتا ہے۔
زلزلے کا باعث بننے والی لہریںماہرین کے مطابق 3 طرح کی لہریں زلزلے کا باعث بنتی ہیں جنہیں سائنس مک ویوز کہا جاتا ہے۔ انہیں پی، ایس اور ایل ویو بھی کہاجاتا ہے۔ یہ لہریں محور سے تمام اطراف میں پھیلتی ہیں۔
زلزلے سے ہونے والے نقصان کا انحصار اس کی زیر زمین گہرائی اور شدت پرہوتاہے سطح زمین سے گہرائی جتنی کم ہوگی سطح زمین کے اوپر تباہی اتنی ہی زیادہ ہوگی۔
کیا احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں؟زلزلہ ایک قدرتی آفت ہے جس سے بچاؤ ممکن نہیں، لیکن مناسب تیاری اور احتیاط سے جانی و مالی نقصان کو کم کیا جا سکتا ہے۔ ذیل میں زلزلے سے پہلے، دوران اور بعد میں اختیار کرنے والی تدابیر دی جا رہی ہیں:
1۔ زلزلے سے پہلے کی تیاری۔ گھر کی تعمیر میں معیاری مواد استعمال کریں
۔ اینٹوں، سیمنٹ اور لوہے کو معیاری رکھیں۔
۔ عمارتوں میں زلزلہ پروف ڈیزائنز اپنائیں۔
ضروری سامان تیار رکھیں۔ فرسٹ ایڈ باکس، پانی، خشک خوراک، ٹارچ، بیٹریاں اور ضروری ادویات کا ذخیرہ ۔
۔ اہم دستاویزات (شناختی کارڈ، پاسپورٹ، جائیداد کے کاغذات) محفوظ جگہ پر رکھیں۔
خاندانی ایمرجنسی پلان بنائیں:۔ گھر سے باہر ملنے کی مقررہ جگہ طے کریں۔
۔ بچوں اور بزرگوں کی خصوصی دیکھ بھال کا انتظام کریں۔
2۔ زلزلے کے دوران بچاؤ کے طریقے اگر گھر کے اندر ہوں:۔ فوراً کسی مضبوط فرنیچر (میز، بیڈ) کے نیچے چھپ جائیں اور سر کو ہاتھوں سے ڈھانپیں۔
۔ کھڑکیوں، دروازوں اور بھاری فرنیچر سے دور رہیں۔
۔ لفٹ یا سیڑھیوں کا استعمال ہرگز نہ کریں۔
اگر کھلی جگہ پر ہوں:۔ عمارتوں، بجلی کے کھمبوں یا درختوں سے دور رہیں۔
۔ زمین پر بیٹھ جائیں اور سر کو ڈھانپ لیں۔
اگر گاڑی میں ہوں:۔ گاڑی فوراً روک کر کھلی جگہ پر کھڑی کریں۔
۔ پل یا انڈر پاس کے نیچے نہ رکیں۔
3۔ زلزلے کے بعد کی احتیاطیں گھر یا عمارت میں فوراً داخل نہ ہوں:۔ جب تک یقین نہ ہو کہ عمارت محفوظ ہے، اندر نہ جائیں۔
گیس، بجلی اور پانی کے مین سوئچ بند کریں:۔ اگر بو یا آواز سے گیس لیک کا شبہ ہو تو فوراً متعلقہ اداروں کو اطلاع دیں۔
زخمی افراد کی مدد کریں:۔ اگر کوئی زخمی ہے تو اسے محفوظ جگہ پر لے جائیں اور فرسٹ ایڈ دیں۔
۔ شدید زخمیوں کو ہلڈنے سے گریز کریں (ریڑھ کی ہڈی کو نقصان پہنچ سکتا ہے)۔
افواہوں پر عمل نہ کریں:۔ صرف سرکاری اداروں (NDMA, PDMA) یا معتبر خبررساں ذرائع سے معلومات لیں۔
4۔ خاص ہدایات برائے بچے اور بزرگ بچوں کو سکھائیں:۔ زلزلہ آنے پر گھبرانے کی بجائے محفوظ جگہ پر چھپنا۔
۔ والدین یا اساتذہ کی ہدایات پر عمل کرنا۔
بزرگوں کا خیال رکھیں:۔ ان کے قریب ایمرجنسی سامان رکھیں۔
۔ اگر وہ چلنے پھرنے سے معذور ہیں تو انہیں محفوظ جگہ پر منتقل کریں۔
5۔ حکومتی اور سماجی ذمہ داریاں۔ عمارتوں کے زلزلہ ریزسٹنٹ کوڈز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔
۔ اسکولوں، دفاتر اور عوامی مقامات پر زلزلہ ڈرلز کا اہتمام کیا جائے۔
۔ زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لیے ریلیف فنڈز مختص کیے جائیں۔
یاد رکھیں زلزلہ اللہ کی طرف سے ایک آزمائش ہے۔ ہمیں چاہیے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، دوسروں کی مدد کریں، اور اللہ کی رحمت کے لیے دعا کریں۔
اگر آپ کے علاقے میں زلزلے کا خطرہ ہو تو محکمہ موسمیات یا NDMA کی ویب سائٹ سے مستند معلومات حاصل کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احتیاطی تدابیر ارتھ کوئیک نیوز اینڈ ریسرچ سینٹر ارلی سونامی وارننگ سیل جھٹکے ریکٹر اسکیل زلزلے شہباز لغاری کراچی ماہرین ارضیات
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: احتیاطی تدابیر ارلی سونامی وارننگ سیل جھٹکے ریکٹر اسکیل زلزلے کراچی ماہرین ارضیات احتیاطی تدابیر محفوظ جگہ پر میں زلزلے کے کراچی میں زلزلے کا کے مطابق
پڑھیں:
5 جون تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں آندھی، شدید ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
وزیراعلیٰ پنجاب(chief minister punjab) کی ہدایات پر تمام کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری تاکہ برساتی نالوں کی صفائی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل رکھے جائیں؛ ترجمان پی ڈی ایم اے
پنجاب کے میدانی اور بالائی علاقوں میں چند روز سے جاری شدید گرمی کے بعد اب بیشتر اضلاع میں طوفانی ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی اہم پیشگوئی جاری کی ہے
بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال اور شیخوپورہ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، جھنگ و گردونواح، لاہور، اوکاڑہ، بھکر اور لیہ میں بارشوں کا امکان ہےْ
جس کے باعث وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات کے پیشِ نظر صوبے بھر کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے تاکہ برساتی نالوں کی صفائی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل رکھے جائیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید نے خراب موسم کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی ہے کہ شہری آسمانی بجلی سے بچنے کے لیے محفوظ مقامات کے اندر رہیں اور گرج چمک کے دوران کھلے مقامات یا درختوں تلے ہرگز کھڑے نہ ہوں۔
کسان اپنی فصلوں کی کٹائی اور سنبھال سمیت تمام تر پیشگی اقدامات موجودہ موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں، مری، گلیات اور شمالی علاقہ جات کے سفر پر روانہ ہونے والے سیاح موسم کی شدت کو دیکھتے ہوئے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
مزید پڑھیں:شہری پی ڈی ایم اے کی آفیشل ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں
کسی بھی بھی ناگہانی یا ایمرجنسی صورتحال کی صورت میں شہری فوری طور پر پی ڈی ایم اے کی آفیشل ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔