علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کو مکمل طور پر قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، سپرنٹنڈنٹ جیل جھوٹ بول رہا ہے، بانی نے سپرنٹنڈنٹ جیل اور کرنل کا نام لیا ہے یہ انہیں تنگ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن پر پارٹی مؤقف دے گی، بانی پی ٹی آئی کو نہیں معلوم باہر کیا ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی کے بچے والد سے ملنے پاکستان آئیں گے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بہنوں نورین نیازی اور عظمی خان کو آج ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، پہلے 6،6 لوگوں کو ملاقات دی جاتی تھی لیکن پھر دو بہنوں پر لے آئے اور آج انہوں نے ساری بہنوں کی ملاقات بند کر دی ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ آج بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات ہوئی ہے، ایک وکیل ظہیر عباس چوہدری کی ملاقات بھی ہوئی ہے، عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہورہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے عدالتوں سے پہلے بلے کا نشان چھینا گیا اب مخصوص نشستیں چھینی گئیں اور وہ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔

علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی حالات آج جتنے خراب ہیں اتنے کبھی نہیں تھے، یہ ڈاکو ڈفر الائنس ہوچکا ہے، اسی قسم کا الائنس نائجیریا میں ہے، پاکستان میں الیٹ کلاس وسائل چوری کررہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی  نے کہا ہے اس الائنس نے معیشت کا بیڑا غرق کیا ہے، عوام کو اب کھڑا ہونا ہوگا، ملک میں جھوٹی گواہیوں پر سزائیں دی جارہی ہیں، جھوٹی گواہیوں پر اب دیکھنا لاہور کا جج کیا فیصلہ دیتا ہے۔ علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے قانون کی بالادستی کے لیے اب تحریک چلانا پڑے گی اور پارٹی کو ہدایت کی ہے سارے یکجا ہوکر تحریک پر فوکس کریں، تحریک کا اعلان اس لیے کیا ہے کیوں کہ سارے راستے بند ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک کے بارے میں پارٹی فیصلہ کرے گی، بانی کے بچے پاکستان آئیں گے ان کے پاس نائیکوپ ہے وہ اپنے والد سے ملنے آئیں گے۔

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کو مکمل طور پر قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، سپرنٹنڈنٹ جیل جھوٹ بول رہا ہے، بانی نے سپرنٹنڈنٹ جیل اور کرنل کا نام لیا ہے یہ انہیں تنگ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن پر پارٹی مؤقف دے گی، بانی پی ٹی آئی کو نہیں معلوم باہر کیا ہو رہا ہے۔ اس موقع پر سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے کیسز میں سزائیں دینا انتہائی افسوس ناک ہے، ہم سپریم کورٹ جائیں گے اور اپنا مقدمہ لڑیں گے۔ سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ میری ظہیر عباس صاحب سے علیحدہ ملاقات نہیں ہوئی، پارٹی کے اندر اختلاف رائے ہوتا ہے یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علیمہ خان نے کہا سپرنٹنڈنٹ جیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ نے کہا ہے آئیں گے رہا ہے

پڑھیں:

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا

علیمہ خان : فائل فوٹو 

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان نے خیبر پختونخوا کا بجٹ پاس کرنے کی بات پر سہیل آفریدی کو تنبیہ کردی۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنے کی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا، بانی پی ٹی آئی کی بہن نے کہا کہ آپ بجٹ پاس کیوں کر رہے ہیں؟ ان سے کہیں پہلے میری ملاقات کروائیں۔

راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی گورکھ پور ناکے پر پہنچ گئے، سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں گورکھ پور ناکے پر پہنچے۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پچھلے سال بھی کہا تھا میرے ساتھ بجٹ ڈسکس کرو، آپ آج بھی ان سے کہیں بجٹ سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو تنہا کیا گیا جو غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا ؛علیمہ خانم
  • حکمران ہم سے خوفزدہ، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
  • وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان