وزیر اعظم شہبازشریف کل سعودی عرب کا اہم دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
وزیر اعظم شہبازشریف کل سعودی عرب کا اہم دورہ کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر اعظم شہباز شریف کل سعودی عرب کا اہم دورہ کریں گے جس کے دوران وہ ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی سعودی عرب جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیر اعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
وزیر اعظم پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت پر سعودی عرب کا شکریہ اداکریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ہونے ملاقات میں اہم سیکٹرز میں سرمایہ کاری سے متعلق بھی بات چیت کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتعطیلاتی معیشت ، چینی معیشت کی لچک اور قوت محرکہ کا عمدہ مظہر وزیراعظم کی گوادر کو ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا کام تیز کرنے کی ہدایت کرپشن کیس میں فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری سوئی ناردرن گیس کے کوہ پیما کا ایک اور تاریخی سفر: اشرف سدپارہ کی نانگا پربت سر کرنے کے لیے روانگی ثناء یوسف قتل کیس: ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا آفیسر ایسوسی ایشن کی کاوش کام کر گئیں، آفیسران اور بورڈ ممبران کو عید الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری ،دستاویز سب نیوز پر کم عمر لڑکی کی شادی کا قانون فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنجCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سعودی عرب کا کریں گے
پڑھیں:
مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مقرر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-01-8
اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے مشرف زیدی کوغیر ملکی میڈیا کے لیے ترجمان مقرر کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے ایکس پر مشرف زیدی کی تقرری کا نوٹیفکیشن شیئر کیا۔ نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ’’مشرف زیدی کو وزیر اعظم کا غیر ملکی میڈیا کے لیے ترجمان فوری طور پر اور اگلے احکامات تک کے لیے تعینات کیا جاتا ہے‘‘۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات اور کابینہ ڈویژن سے درخواست کی جاتی ہے کہ اس حوالے سے مزید کارروائی کریں۔اپنے پیغام میں عطااللہ تارڑ نے لکھا’’ خوش آمدید، آپ ہماری ٹیم کے لیے ایک بہترین اضافہ ہیں۔ گزشتہ چند ماہ آپ کے ساتھ کام کرنا خوشگوار تجربہ رہا، امید ہے کہ یہ ٹیم ورک اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔مشرف زیدی، جو وزیرِ اعظم کے سرکاری کارکردگی اور اختراعات کے کوآرڈینیٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، نے اپنی لنکڈ اِن پروفائل کے مطابق لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز)سے اکنامکس میں بی ایس سی (آنرز)کی ڈگری حاصل کی، جبکہ نیویارک کے بارک کالج سے پالیسی تجزیہ اور نان پرافٹ مینجمنٹ میں ماسٹر آف پبلک ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کی۔