حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ (کل) جمعرات کو ادا کیا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ (کل) جمعرات کو ادا کیا جائے گا، ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین سمیت لاکھوں کلمہ گو فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے، منیٰ میں خیمہ بستی آباد ہو چکی ہے، مکہ مکرمہ میں مقیم دنیا بھر سے آئے ہوئے تمام عازمین منیٰ پہنچ گئے، منیٰ میں ایک دن قیام کے بعد جمعرات 9 ذوالحج کو فریضہ حج کی ادائیگی کےلئے نماز فجر کے بعد میدان عرفات پہنچیں گے، مسجد نمریٰ میں خطبہ حج سنیں گے جس کے بعد نماز ظہر اور عصر ادا کریں گے ، عصر اور مغرب کے درمیان وقوف عرفہ ہو گا جس میں حاجی اللہ رب العزت کے حضور گڑ گڑا کر دعائیں کریں گے ، سورج غرب ہونے کے ساتھ ہی نماز مغرب ادا کئے بغیر حاجی مزدلفہ روانہ ہوں گے جہاں پر وہ مغرب اور عشا کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے، رات کھلے آسمان کے نیچے قیام کرنے کے بعد نما زفجر ادا کریں گے اور طلوع آفتاب کے ساتھ ہی منیٰ میں اپنے خیموں کی طرف لوٹ جائیں گے، پہلے دن شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کرکے ، بال مونڈوا کراحرام کھول دیں گے۔
(جاری ہے)
اسی طرح دوسرے اور تیسرے دن بھی شیطان کو کنکریاں ماریں گے ، اسی دوران حاجی طواف زیارت کےلئے مسجد الحرام جائیں گے۔ تیسرے دن شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد حاجی مکہ مکرمہ میں اپنی رہائش گاہوں کی طرف لوٹ جائیں گے۔\395\932.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کریں گے کے بعد
پڑھیں:
کبھی لگتا ہے کہ سب اچھا ہے لیکن چیزیں آپ کے حق میں نہیں ہوتیں، بابر اعظم
قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم کا کہنا ہے کہ کبھی ایسا لگتا ہے کہ سب اچھا چل رہا ہے لیکن کچھ چیزیں آپ کے حق میں نہیں ہوتیں۔
جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح کے بعد کپتان سلمان علی آغا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے اپنی حالیہ کارکردگی پر اظہار خیال کیا۔
بابر اعظم نے کہا کہ ابتداء میں 40 رنز تک محتاط انداز میں کھیلنے کا پلان بنایا تھا۔ بیچ میں اسپنرز کو کھیلنا مشکل ہورہا تھا تو پلان کیا کہ ان کو محتاط انداز میں کھیلیں، اگر گیند رینج میں آئی تو ہٹ لگائیں گے، جو کہ پھر آگئی۔
سلمان آغا نے بابر اعظم سے کہا کہ ٹیم اور قوم آپ کی اس کارکردگی پر بہت خوش ہے کیونکہ ہمیں لگتا ہے کہ آپ رنز بناتے جائیں گے تو ہم کوئی بھی ایونٹ جیت سکتے ہیں۔
بابر اعظم نے اپنی حالیہ ناقص فارم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں اور ٹیم کی توقعات پر پورا نہیں اتر پارہا تھا لیکن میں مثبت رہا اور محنت جاری رکھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کبھی کچھ لمحات ایسے آتے ہیں جس میں لگتا ہے کہ سب اچھا ہے لیکن چیزیں آپ کے حق میں نہیں ہوتیں لیکن الحمداللہ، اللہ نے آج کرم کیا۔
Post-match chat with skipper @SalmanAliAgha1 and @babarazam258 ????️
Breaking down the series-clinching win in Lahore and the incredible support from fans ????????#PAKvSA | #GreenPeYaqeen | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/JuJJZqfjS2