آئی پی ایل کی جیت کا جشن، بھگدڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی جیت کے جشن کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے بعد بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم کے دروازے پر بھگدڑ مچنے سے کم از کم 7 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے، جبکہ زخمی ہونے والے افراد میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل کی فاتح ٹیم کے حامی جشن منا رہے تھے اور اس دوران ہزاروں افراد جمع تھے، مرنے والوں میں ایک خاتون اور بچہ بھی شامل ہے۔
حکام نے ابھی تک مرنے والوں اور زخمیوں کی تفصیلات جاری نہیں کیں، تاہم میتوں اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔یلات کا اشتراک کرنا ابھی باقی ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھگدڑ اس وقت مچی جب سینکڑوں شائقین نے رکاوٹیں توڑ کر اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ اس دوران پولیس کی جانب سے شائقین کرکٹ پر لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔
پولیس کے مطابق سڑکوں پر ہجوم زیادہ ہونے کی وجہ سے ایمبولینسز کو اسپتال پہنچنے میں بھی وقت لگا۔
واضح رہے کہ آئی پی ایل کے فائنل میں ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بینگلورو نے کامیابی حاصل کی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی پی ایل انڈین پریمیئر لیگ بھگدڑ جیت کا جشن شائقین کرکٹ ہلاکتیں وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی پی ایل انڈین پریمیئر لیگ بھگدڑ جیت کا جشن شائقین کرکٹ ہلاکتیں وی نیوز ا ئی پی ایل
پڑھیں:
بھارت: کشتی غرقاب ہونے سے 8 افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے اتر پردیش کے علاقے بھارت پور کے قریب پیش آنے والے کشتی حادثے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کشتی حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک 60 سالہ خاتون اور 5بچے بھی شامل ہیں۔ یہ تمام افراد لکھیم پور ضلع کے خیراتیا گاؤں سے تعلق رکھتے تھے اور کشتی میں سوار ہو کر بھارت پور کی طرف جا رہے تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اتر پردیش میں ندی میں پانی کے بہاؤ میں اچانک تیزی آنے سے کشتی توازن کھو بیٹھی اور پلٹ گئی۔ مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے لاشوں کو نکالنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ واقعہ پر اتر پردیش کے چیف منسٹر نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ضلعی انتظامیہ کو فوری امدادی کارروائیاں انجام دینے اور متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی ہدایت دی۔