کراچی میں ایک اور شہری نگلیریا سے جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے تعلق رکھنے والا شہری نگلیریا کے باعث انتقال کرگیا۔
محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں نگلیریا سے ایک اور شہری کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متوفی اورنگی ٹاؤن کا رہائشی تھا۔
محکمہ صحت کے مطابق مریض کو 28 مئی 2025 کو علامات ظاہر ہوئی جس کے بعد اُسے 30 مئی کو اسپتال میں داخل کیا گیا۔
اس کے بعد 2 جون کو ہونے والے ٹیسٹ میں نگلیریا فولیری کی موجودگی کی تصدیق ہوئی اور پھر وہ دو روز کے اندر انتقال کرگیا۔
محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں رواں سال نگلیریا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دو ہوگئی اور دونوں کا تعلق کراچی سے ہی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسرائیلی پاور پلانٹ سے زہریلی گیس کا اخراج، شہری گھروں محصور ہونے پر مجبور
تل ابیب(انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل کے اشالیم پاور پلانٹ میں ایک بڑے تکنیکی نقص کے باعث زہریلی گیس کے اخراج نے رامات نیگیو کے شہریوں کو گھروں میں محصور کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں عوام میں شدید غصہ اور اسرائیلی حکام کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اشالیم تھرمل-سولر پاور اسٹیشن میں ایندھن کے نظام اور قریبی صنعتی تنصیبات میں اچانک خرابی کے باعث مہلک گیسیں خارج ہوئیں جو رامات نیگیو کے اردگرد پھیل گئیں۔
واقعے کو 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود، مقامی اور سوشل میڈیا پر شہریوں نے شکایت کی ہے کہ اسرائیلی وزارت توانائی ابھی تک خرابی کے اصل منبع کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے۔
اسرائیلی حکام نے مسلسل شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری رکھی ہے۔
اشالیم پاور پلانٹ، جو شمسی اور تھرمل ٹیکنالوجی کا امتزاج ہے، میں تیل پر مبنی ایندھن کے نظام میں سنگین تکنیکی رکاوٹ پیش آئی۔
واقعے کے تقریباً 36 گھنٹے بعد وزارت توانائی نے تاخیر سے ایک عوامی معذرت جاری کی اور شہریوں کو اب بھی گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت دی تاکہ وہ ممکنہ طور پر نقصان سے محفوظ رہ سکیں۔
Post Views: 2