صدر زرداری سے وزیرِاعظم شہباز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
لاہور میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف کی ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی اور ملک کی موجودہ صورتِ حال پر بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں بجٹ میں صوبوں اور اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے پر اتفاق ہوا، وزیرِاعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کے بیرونِ ملک پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کرنے کو سراہا۔
صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات میں وزیراعظم کے دوست ممالک کےحالیہ دوروں پر بھی گفتگو کی گئی۔
صدرِ مملکت آصف زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پنجاب کی سطح پر بھی مل کر چلنے کو ضروری قرار دیا۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سمبڑیال کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی ناقص کارکردگی پر صدر زرداری پارٹی عہدیداروں سے ناخوش ہیں۔
صدر زرداری نے پارٹی کو پنجاب میں مضبوط بنانے کےلیے قیادت کو ہدایات جاری کیں،جبکہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی کارکردگی کو سراہا۔
گورنر پنجاب نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کو درپیش مسائل پر صدر آصف علی زرداری کو بریفنگ بھی دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف کی ملاقات مملکت ا
پڑھیں:
وزیرِاعظم نے پیپلز پارٹی سے 27ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کی ہے: بلاول بھٹو زرداری
---فائل فوٹوچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے 27ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کی ہے، ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس اور ججز کے تبادلے شامل ہیں۔
سوشل میڈیا پر اپنے تازہ بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے وفد نے وزیرِاعظم شہباز شریف کی سربراہی میں صدر آصف علی زرداری اور اِن سے ملاقات کی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ این ایف سی میں صوبائی حصے کا تحفظ ختم کرنا بھی ترمیم میں شامل ہے۔ تجاویز میں آرٹیکل 243 میں ترمیم، تعلیم اور آبادی کی منصوبہ بندی وفاق میں واپسی بھی ترمیم میں شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم میں ای سی پی کی تقرری پر ڈیڈ لاک توڑنا شامل ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ پارٹی کا سی ای سی اجلاس 6 نومبر کو صدرِمملکت کی دوحہ سے وطن واپسی پر پارٹی پالیسی طے کرنے کےلیے ہوگا۔