انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اس کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 14 دہشتگردوں کو انجام تک پہنچایا گیا۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا جائے گا۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہی کی بدولت ہم دہشتگردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔
شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت اور سیکیورٹی ادارے ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے اور کسی بھی دشمن قوت کو پاکستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صنعتی مصنوعات کی پیداوار میں اضافے سے برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات ترجیح ہیں۔
وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت سرمایہ کاری میں اضافے، شعبہ جاتی اصلاحات اور پالیسی اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں متعلقہ وزارتوں کی جانب سے مختلف زیرِغور پالیسی تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، محمد اورنگزیب، احد چیمہ، عطاء تارڑ شریک ہوئے۔
نوجوانوں کو جدید علم اور مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت ہے، اے آئی کے فوائد اور چیلنجز دونوں ہیں: شہباز شریف
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے صنعت کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ توانائی کی ضروریات متبادل توانائی ذرائع سے پوری کرنے کے لیے بھر پور کام ہو رہا ہے۔
وزیرِ اعظم کا مزید کہنا ہے کہ توانائی بچانے اور سستی ٹرانسپورٹ کے لیے الیکٹرک وہیکلز پالیسی ضروری ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اور بہترین کارکردگی اولین ترجیح ہے۔