شمالی وزیرستان: انٹیلی جنس آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے 2 اور 3 جون کو شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر اہم کارروائی کی، جس میں بھارت کی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیم ’فتنہ الخوارج‘ کے شدت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد مارے گئے۔
مزید پڑھیں: فوج نے اپنا کام کیا یا نہیں؟ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ نشست
بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی چھپے ہوئے خوارج کو ختم کیا جا سکے۔ سیکیورٹی فورسز اس عزم کا اعادہ کرتی ہیں کہ بھارت کی پشت پناہی میں ملک میں دہشتگردی پھیلانے والوں کو مکمل طور پر ختم کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان دشمن عناصر کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا اور ریاست دشمن عناصر کو ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایس پی آر بھارت پاکستانی سیکیورٹی فورسز دتہ خیل شمالی وزیرستان فتنہ الخوارج.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر بھارت پاکستانی سیکیورٹی فورسز دتہ خیل شمالی وزیرستان فتنہ الخوارج سیکیورٹی فورسز ایس پی
پڑھیں:
خصدار: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست یافتہ دہشت گرد ہلاک
بلوچستان کے خصدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز نے 4 بھارتی سرپرست یافتہ دہشت گرد ہلاک کردیےہیں۔
آئی ایس پی آر کےمطابق آپریشن 17 ستمبر کو بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی پر کیا گیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔
شدید فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 4 بھارتی سرپرست یافتہا دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایس پی آر آپریشن انٹیلی جنس بیسڈ بلوچستان ضلع خصدار