ڈویژن، ضلع کے علاوہ پہلی بار تحصیل بارکو گرانٹس دی جارہی ہیں: صوبائی وزیر قانون
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
راو دلشاد : صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرت نے کہا کہ :پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر ایسوسی ایشنز کو گرانٹس دینے کا سلسلہ جاری ہے،ڈویژن، ضلع کے علاوہ پہلی بار تحصیل بارز کو گرانٹس دی جارہی ہیں.
پنجاب کی گیارہ تحصیل بار ایسوسی ایشنز کو مجموعی طور پر پونے تین کروڑ روپے کی گرانٹ دی گئی۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فی تحصیل بار کو 25لاکھ روپے گرانٹ دی گئی .
مودی کو دیکھیں تو یہ لگتا ہے کہ وہ نیتن یاہو کی کاپی ہے
ایم پی اے چوہدری اختر علی کی موجودگی میں صدر بار کامونکی چوہدری محمد عرفان کو 25 لاکھ گرانٹ کا چیک دیا گیا.ایم پی اے چوہدری ضیا الرجمن کی موجودگی میں تحصیل بار جہانیاں کے صدر ذاکر حسین کو 25 کروڑ کی گرانٹ کا چیک دیا گیا.ایم پی اے عبدالقادر اعوان موجودگی میں گوجرہ بار کے صدر مرزا طارق حیسن کو 25 لاکھ گرانٹ کا چیک دیا گیا.ایم پی اے محمد فیاض کی موجودگی میں پسرور بار صدر غلام غوث کو 25 لاکھ گرانٹ کا چیک دیا گیا۔ ایم پی اے محمد یامین کی موجودگی میں کوٹلی ستیاں بار کے صدر حمید اظہر کو 25 لاکھ گرانٹ کا چیک دیا گیا.ایم پی اے جعفر علی ہوچھا کی موجودگی میں تانتیلانوالہ بار کے صدر سخاوت علی کو 25 لاکھ کا چیک دیا گیا.
اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر کی پاکستانی اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد سے ملاقات
ایم پی اے راؤ کاشف رحیم کی موجودگی میں سمندری بار کے صدر وقاض حمید کو 25 لاکھ گرانٹ کا چیک دیا گیا.ایم پی اے خان بہادر کی موجودگی میں جڑانوالہ بار کے صدر کو 25 لاکھ کا چیک دیا گیا.ایم پی اے ناصر محمود کی موجودگی میں پنڈ دادن خان بار کے صدر کو 25 لاکھ* گرانٹ کا چیک دیا گیا.تحصیل بار ڈسکہ اور دیپالپور کو 25، 25 کی گرانٹ دی گئی.
ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ فی میل بار روم کی تعمیر کا جلد آغاز کر رہے ہیں،بار ایسوسی ایشنز گرانٹ سے بار کے مسائل کو حل کریں، ینگ وکلاء کے لیے انٹرن شب پروگرام کا آغاز جلد کر رہے ہیں،وزیر اعلی پنجاب وکلا کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے لیے متحرک ہیں۔
اب میں پیٹرن ان چیف ہوں؛ بانی نے خود کو بالائے آئین عہدہ پر ترقی دے لی
ایم پی ایز و صدور بار کا گرانٹ دینے پر سی ایم پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔
صدور بار ایسوسی ایشنز کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے برابری کی سطح پر تمام بارز کو گرانٹ دی.
وکلا کمیونٹی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کے شگر گزار ہیں.
تقریب میں سیکرٹری قانون پنجاب آصف بلال لودھی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
6 عارضی منڈیوں میں 600 سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی پر ہیں؛ ڈی آئی جی آپریشنز
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کی موجودگی میں ملک صہیب احمد ایسوسی ایشنز بار کے صدر تحصیل بار کو گرانٹ
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی: بیرسٹر عقیل ملک
—فائل فوٹووزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی، انہوں نے کہا کہ پارٹی میں غلط فیصلے کیے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین شہداء کے جنازے میں شریک نہیں ہوئے، وہ اور ان کی پارٹی کے لوگ شہداء کے گھر بھی نہیں گئے، ہر چیز کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔
بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے اب 27 ستمبر کا چورن بیچا جا رہا ہے، جب بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہوا، پی ٹی آئی نے مخالفت کی۔
وزیر مملکت برائے قانون و انصاف نے کہا کہ 90 ہزار جانیں جانے کے بعد بھی کیا آپ مذاکرات کریں گے، پی ٹی آئی نے آج بھی ٹی ٹی پی کا مؤقف اپنایا ہوا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورننس کا بھی ایشو ہے، خیبر پختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کی حمایت کرنی چاہیے۔
بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے ہمیشہ صوبے میں دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کی مخالفت کی۔