مکہ مکرمہ میں زمین سے فضا میں مار کرنے والا دفاعی میزائل سسٹم نصب
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
مکہ مکرمہ میں زمین سے فضا میں مار کرنے والا دفاعی میزائل سسٹم نصب کردیا گیا۔
سعودی وزارت دفاع نے مکہ مکرمہ میں نصب دفاعی میزائل سسٹم کی تصاویر بھی جاری کی ہیں، سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی فورسز کا مشن خدا کے مہمانوں کی حفاظت ہے۔
دوسری جانب فوجی ہیلی کاپٹر سے بھی مسجد الحرام اور گرد و نواح کے علاقے کی فضائی نگرانی جاری ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی ائیر فورس کی جانب سے سکیورٹی، لاجسٹک اور امدادی آپریشنز میں تعاون کیا جارہا ہے۔
کمانڈر ائیرفورس حج مشن گروپ کے مطابق سعودی ائیر فورس فضائی نگرانی، مریضوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کرنے اور ضروری آلات کی نقل و حرکت میں بھی معاونت کررہی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سعودی نیول چیف کی جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز آمد، دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
چیف آف نیول اسٹاف رائل سعودی نیول فورسز، وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمن الغریبی نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کے بدلتے ہوئے علاقائی سیکیورٹی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ خاص طور پر بحری سلامتی کے امور پر توجہ مرکوز رہی۔
اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین موجودہ دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
قبل ازیں معزز مہمان کی آمد پر جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
یہ ملاقات دو برادر اسلامی ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں