حجرے میں دھماکے سے سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
پولیس کے مطابق کوہاٹ میں اعظم باغ کے قریب سابق سینیٹر حجرے میں دھماکے میں زخمی ہوگئے، سابق سینیٹر کو زخمی حالت میں سی ایم ایچ کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گیس لیکج سے ہونیوالے دھماکے میں سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوہاٹ میں اعظم باغ کے قریب سابق سینیٹر عباس آفریدی حجرے میں دھماکے میں زخمی ہوگئے، عباس آفریدی کو زخمی حالت میں سی ایم ایچ کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او کوہاٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گیس لیکیج کی وجہ سے ہوا ہے، جس کے نتیجے میں عباس آفریدی اور دیگر 3 افراد زخمی ہوئے ہیں، بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچ رہا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سابق سینیٹر
پڑھیں:
ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد ہلاک
ایران کے شہر اہواز میں ایک رہائشی عمارت میں گیس کا خوفناک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد پوری عمارت زمین بوس ہوگئی اور شدید نقصان پہنچا۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔
ابھی تک دھماکے کی اصل وجہ کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔