سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت برآمدی سہولت سکیم کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کو یہاں برآمدی سہولت سکیم کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی جس میں شفافیت کو بڑھانے اور اسے مزید منصفانہ بنانے پر توجہ دی گئی۔
(جاری ہے)
نائب وزیر اعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم نے مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے اور برآمدی سہولت سکیم کے تحت بہتر سہولت کے ذریعے برآمدات کو بڑھانے کے لئے حکومت کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔ بیان کے مطابق اس سکیم کو مزید موثر بنانے اور برآمدات میں اضافے اور مقامی صنعت کے تحفظ کے قومی ایجنڈے کے ساتھ بہتر طور پر ہم آہنگ کرنے کے لئے اہم سفارشات پیش کی گئیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے لئے
پڑھیں:
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین گنے کی فصل پر کیڑوںکے حملے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-08-34