وہ ممالک جہاں کل عید الاضحٰی منائی جائے گی
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2025ء) وہ ممالک جہاں کل عید الاضحٰی منائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال بھی دنیا بھر میں 2 مختلف تاریخوں پر عید الاضحٰی منائی جائے گی۔ سعودی عرب سمیت چند ممالک میں 6 جون کو عد قربان منائی جائے گی، جبکہ پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں کروڑوں مسلمان 7 جون کو عید الاضحٰی منائیں گے۔ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں 27 مئی کو ماہ ذی الحج کا چاند نظر آ گیا تھا، یوں ان ممالک میں 6 جون کو عید الاضحٰی منانے کا اعلان کیا گیا۔
جبکہ پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں 27 مئی کو ماہ ذی الحج نظر نہیں آیا تھا، جس کے بعد ان ممالک میں 7 جون کو عید الاضحٰی منانے کا اعلان کیا گیا۔ 6 جون کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک، انڈونیشیا، آسٹریلیا، برطانیہ، پرتگال، امریکا اور مشرق وسطٰی کے ممالک میں عید الاضحٰی منائی جائے گی۔(جاری ہے)
جبکہ جمعرات کے روز لاکھوں حجاج کرام نے حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ انتہائی اطمینان و سہولت کے ساتھ ادا کیا۔
گرمی کے باوجود میدان عرفات میں نصب پھوار برسانے والوں پنکھوں کی وجہ سے موسم کافی حد تک بہتر ہو گیا تھا۔ حجاج غروب کے ساتھ ہی مزدلفہ کے لیے روانہ ہوگئے جہاں پہنچ کر وہ سنت نبوی ﷺ کی پیروی کرتے ہوئے مغرب اور عشاء کی نمازیں قصر و جمع کی صورت میں ادا کریں گے ۔ حجاج آج شب مزدلفہ میں بسر کرنے کے بعد فجر نماز ادا کرنے کے فوری بعد وادی منی کی جانب روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے اور حج کی قربانی کرنے کے بعد احرام کی پابندیوں سے آزاد ہو جائیں گے۔ سعودی جنرل اتھارٹی برائےشماریات نے اعلان کیا ہے کہ اس سال 16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد نے فریضہ حج ادا کیا۔ بیرون مملکت سے 15 لاکھ 6 ہزار 576 حجاج سعودی عرب آنے جبکہ داخلی حجاج کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار 654 رہی ۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عید الاضح ی منائی جائے گی ممالک میں جون کو
پڑھیں:
پاک سعودی دفاعی معاہدے کے حق میں پنجاب اسمبلی سے متفقہ قرار داد منظور
پنجاب اسمبلی نے متفقہ طور پر ایک قرار داد منظور کی ہے جس میں 17 جون 2025 کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے دفاعی معاہدے کو سراہا گیا اور ملک کی سیاسی و عسکری قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک سعودی معاہدہ برادرانہ تعلقات کی تجدید اور خطے میں قیام امن کی ضمانت ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
قرار داد حکومت کے رُکن شگفتہ فیصل نے ایوان میں پیش کی۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اس تاریخی معاہدے کے تحت پاکستان کو حرمین شریفین کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جو ایک باعث سعادت امر ہے۔
قرار داد میں یہ بھی بیان کیا گیا کہ پاکستان 40 سے زائد اسلامی ممالک میں واحد ایٹمی طاقت ہے اور حال ہی میں ملک نے دشمن کو سخت نقصان پہنچا کر عالمی سطح پر اپنی طاقت کا ثبوت دیا ہے۔
قرارداد میں اس اعزاز کو وزیر اعظم شہباز شریف کے اس تاریخی فیصلے کی یاد دہانی قرار دیا گیا جسے قرار داد کے مطابق انہوں نے اندرونی و بیرونی دباؤ کے باوجود انجام دیا اور اسی فیصلے نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر امت مسلمہ کے دفاع کو مضبوط کیا۔
مزید پڑھیے: سعودی پاک دفاعی معاہدہ اسٹریٹیجک، معیشت اور خوشحالی کا احاطہ کرتا ہے، سیکیورٹی حکام
اسی کے ساتھ ایوان نے وزیر اعظم شہباز شریف کی شب و روز مصروفیت اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی نیک نیتی و عسکری حکمت عملی کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنی یہ ذمہ داری اخلاص و ایمان کے ساتھ نبھائے گا اور اسلام و عالم اسلام کے خلاف ترتیب دی جانے والی ہر سازش کو ناکام بنائے گا۔
مزید پڑھیں: پاک سعودی تعلقات اور تاریخی پس منظر
پنجاب اسمبلی کی جانب سے منظور شدہ یہ قرارداد متعلقہ وفاقی اور عسکری حکام کو بھیجی جائے گی تاکہ صوبائی تائید اور یکجہتی کا باقاعدہ اظہار ریکارڈ میں رہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک سعودی دفاعی معاہدہ پنجاب اسمبلی پنجاب اسمبلی قرارد پاس