وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز آٹا، پیاز، ٹماٹر، سبزیوں کی قیمتیں کم کرنے ہی آئی ہیں۔

لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پہلی مرتبہ عیدالاضحیٰ پر سبز مسالہ جات سستے داموں فروخت ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز سے پہلے کبھی کسی وزیراعلیٰ پنجاب نے دن رات کی محنت سے قیمتیں بڑھنے نہیں دی ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے مارکیٹ میں کسی چیز کی کمی نہیں ہونے دی، اس کو گڈ گورنس اور عوامی حکومت کہتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ کسی اور صوبے میں اس ایشو پر کوئی اجلاس یا کوشش کبھی سنی ہے کسی نے؟ مریم نواز آٹا، پیاز، ٹماٹر، سبزیوں کی قیمتوں میں کمی کرنے ہی آئی ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مریم نواز

پڑھیں:

خاتون نے دوگنا ووٹوں سے شکست دی؛ وقاص اکرم کو جھوٹ بولنے پر شرم آنا چاہئے لیکن نہیں آئےگی

سمبڑیال میں مسلم لیگ نون کی خاتون نے دوگنا ووٹ لے کر  ذلت آمیز شکست دی۔  39ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست  کھانے کے بعد دھاندلی کا الزام لگاناشرمناک ڈھٹائی ہے۔

یہ بات پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما اور پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کے وقاص اکرم کی الزامات سے بھری پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سمبڑیال میں مسلم لیگ نون کی خاتون امیدوار اور  ان کے خلاف کھڑے امیدوار کی مقبولیت میں دوگنا سے زیادہ فرق تھا، یہ ایک طرح سے یک طرفہ الیکشن تھا، تمام حلقہ کے لوگ جانتے تھے کہ  سمبڑیال میں بانی کے باقی ماندہ حواریوں کو عبرتناک شکست ہو گی۔ اس  الیکشن پر دھاندلی کا الزام لگانا ڈھٹائی کی ایک نئی  مثال قائل کی ہے۔ 

صدرِ مملکت سے سردار سلیم حیدر سمیت پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

 عظمیٰ بخاری نے کہا کہ  غیر سرکاری ادارہ  فیفن کی رپورٹ میں کہا گیا کہ تمام پریزائیڈنگ افسروں نے مخلاف کے  پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 دیئے۔ 

فیفن نے  مخالف امیدوار کے 121پولنگ ایجنٹوں سے  انٹرویو کیے ان میں سے  116پولنگ ایجنٹوں نے ووٹنگ کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ؑظمیٰ نے بتایا کہ حالیہ ضمنی الیکشن سے یہ حقیقت سامنے آئی کہ مریم نواز کی پنجاب کی وزیراعلیٰ کی ھیثیت سے شاندار پرفارمنس پر سمبڑیال کے عوام خوش ہیں۔ سمبڑیال میں مسلم لیگ(ن) کا ووٹ 41فیصد سے بڑھ کر 59فیصد ہو گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ پر 3 ہزار قیدیوں کی رہائی کا حکم

فیفن نے کہا  ہے کہ سمڑیال میں پی ٹی آئی کا  ووٹ 35فیصد س تھا جو مزید کم ہو کے 29فیصد رہ گیا۔  عظمیٰ بخاری نے کہا کہ  59 فیصد ووٹروں کی پسندیدہ جماعت کا  29 فیصد والوں سے کوئی تقابل ہی نہیں بنتا، جب کسی حلقہ میں ووٹروں کی پسندیدگی کا تناسب یہ ہو تو وہاں الیکشن یک طرفہ ہو جاتا ہے اور کمزور پاررٹی کے بہت سے ووٹر  ووٹ تک ڈٓلنے نہین جاتے کیونکہ نتیجہ پہلے نطر آ رہا ہوتا ہے۔ 

ماسک پہننے اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

عظمیٰ بخاری نے کہا،  سمبڑیال صوبائی اسمبلی کے حلقہ  52 کے الیکشن کے گہرے مشاہدہ کے بعد فیفن کی یہ رپورٹ تحریک انصاف اور اسکے ایجنڈے پر چلنے والے نام نہاد  فلسفیوں اور جعلی دانشوروں کے لئے ڈوب مرنے کےلئے کافی ہے: 

شکست تسلیم کرنے کی بجائے پولیس اور ضلعی انتظامیہ پر الزامات لگانا پی ٹی آئی کا پرانا وطیرہ ہے۔

پنجاب اب مریم نواز کی خدمت کی سیاست کو ووٹ دیتا اور سپورٹ کرتا ہے۔سمڑیال کے عوام نے بانی کے ریاست مخالف بیانیے کو مسترد کردیا۔ 

حکومت آئندہ بجٹ تاجروں کی مشاورت سے تیار کرے،انجمن تاجران کا مطالبہ

 عظمیٰ بخاری نے یاد دلایا کہ  سمبڑیال کی یہ نشست ہمیشہ مسلم لیگ ن کی رہی اور ناقابل شکست رہی ہے۔ وقاص اکرم کو جھوٹ بولتے ہوئے شرم  آنا چاہئے لیکن نہیں آئے گی، انہیں شرم آنا ممکن ہوتا تو وہ پی تی آئی میں نہ بیٹھے ہوتے۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز نے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے دیں نہ مارکیٹ میں کمی ہوئی: عظمیٰ بخاری
  • ''مریم نواز آٹا، پیاز، ٹماٹر، سبزیوں کی قیمتیں کم کرنے ہی آئی ہیں، ،
  • تحفظ ماحولیات کے دن پر منفرد انداز، مریم نواز کا انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کے ساتھ علامتی مارچ
  • غریب محض عید پر، اڈیالہ کا قیدی  روز گوشت کھاتا ہے: عظمیٰ بخاری 
  • ایک سال میں پنجاب کا ماحولیاتی عہد تبدیل ہو گیا: مریم نواز
  • پنجاب میں ہر قسم کے استحصال سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے: مریم نواز
  • سمبڑیال کےعوام نے بانی پی ٹی آئی کے بیانیے کو مسترد کردیا، عظمیٰ بخاری
  • خاتون نے دوگنا ووٹوں سے شکست دی؛ وقاص اکرم کو جھوٹ بولنے پر شرم آنا چاہئے لیکن نہیں آئےگی
  • جو معاشرہ بچوں کو امن نہیں دے سکتا وہ خود کبھی پائیدار امن نہیں پاسکتا: مریم نواز