وزیراعلی پنجاب نے لاہور میں عالمی معیار کی ’’میٹ مارکیٹ‘‘قائم کرنے کا وعدہ بھی پورا کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے تاریخی ٹولٹن مارکیٹ میں پنجاب کی پہلی عالمی معیار کی ’’میٹ مارکیٹ‘‘کا دورہ کر کے 30 جون تک تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ،’’ میٹ مارکیٹ ‘‘ سے شہری گوشت، مچھلی اور کھانے پینے کی دیگر اشیا ء حفظان صحت کے عالمی معیار کے مطابق خرید سکیں گے ۔
منصوبے کے دوران ملحقہ گندے نالے کو ڈھک کر بدبو کا خاتمہ کر دیاگیا، دکانوں کو خوبصورت انداز میں قائم کرکے میٹ مارکیٹ کا نقشہ بدلنے پر شہریوں نے خوشگوار حیرت اور مسرت کا اظہار کیا ہے ۔مارکیٹ آنے والے شہریوں نے ٹف ٹائلز کی تنصیب، غیر ضروری تاروں کے خاتمے ،جدید انفراسٹرکچر دیکھ کر وزیراعلی مریم نواز کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔(جاری ہے)
ٹولنٹن مارکیٹ میں سیوریج سسٹم، ڈرینج اور ایگزاسٹ سسٹم نے کام شروع کر دیا جبکہ صاف ستھری قصابوں کی دکانوں پر دیدہ زیب تعارفی بورڈز نے میٹ مارکیٹ کو جدید دنیا کا بازار بنا دیا،شہریوں کے لئے پارکنگ ایریا مختص، کوریڈور اور اطراف میں پیدل آمد ورفت کو سہل بنا دیا گیا ۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے مارکیٹ سے منسلک کچی آبادی کی متبادل جگہ پر منتقلی کی ہدایت بھی کی ۔ سینئر وزیر نے لاہور میں عالمی معیار کی فش مارکیٹ کو منصوبے میں شامل کرنے کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے دو روز میں جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔’’ میٹ مارکیٹ ‘‘ میں جدید ذبح خانہ بھی قائم کر دیا گیا، معیار کو یقینی بنانے کا نیا نظام لاگو کر دیا گیا ۔ مریم اورنگزیب نے مارکیٹ سے پرندے فوری منتقل کرنے، وائلڈ لائف کے تحفظ کیلئے ایس او پیز بنانے کی ہدایت کی ۔ مریم اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز نے چھ ماہ پہلے نوٹس لیا تھا، اور آج عالمی معیار کی میٹ مارکیٹ کا وعدہ پورا کر دکھایا ہے،پہلی بار عالمی معیار لاگو کیا گیا ہے، شہری اب صاف ستھرا اور حفظان صحت کے مطابق گوشت اور دیگر اشیا ء خرید سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھرپور تعاون پر دکانداروں اور ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں، دکانوں اور فروخت ہونے والی اشیا ء کی نگرانی کا بھی نظام قائم کردیا ہے، عالمی معیار کی پہلی مچھلی مارکیٹ بھی بن رہی ہے، یہی ماڈل پورے پنجاب میں لاگو کریں گے، یہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا پہلا پراجیکٹ ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مریم اورنگزیب نے عالمی معیار کی میٹ مارکیٹ کر دیا
پڑھیں:
سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر مقامی قبر ستان میں سپرد خاک، نماز جنازہ میں اراکین اسمبلی اور سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کو مقامی قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا گیا،مرحوم کی نماز جنازہ بدھ کے روز یہاں قذافی سٹیڈیم کے باہر اداکی گئی۔شیخ الحدیث جامعہ اشرفیہ پروفیسر مولانا محمد یوسف خان نے مرحوم کی نمازجنازہ پڑھائی ۔نمازجنازہ میں صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھو کھر، مشیر وزیر اعلی پنجاب حافظ میاں محمد نعمان،اراکین صوبائی اسمبلی میاں ہارون اکبر،میجر (ر) غلام سرور،خواجہ احمد حسان،سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری ،سابق صدر پی ٹی آئی لاہور چوہدری اصغر گجر ،میاں محمد اکرم عثمان ،فواد چوہدری ،جمشید اقبال چیمہ ، بریگیڈیئر( ر) مشتاق احمد،ابوذر سلمان نیازی ، پی پی پی رہنما شوکت بسرا ، فردوس شمیم نقوی،انجم نثار و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات سمیت سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ سابق گورنر پنجاب و رکن قومی اسمبلی میاں محمد اظہر منگل کے روز لاہور میں انتقال کر گئے تھے،وہ طویل عرصہ سے بیمار اور زیر علاج تھے۔دریں اثنا اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات نے مرحوم کے صاحبزادے حماد اظہر سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے،ان کے درجات بلند کرے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔