فرنچ اوپن میں بڑا اپ سیٹ، جانک سینر نے جوکووچ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
پیرس:عالمی نمبر ایک جانک سِنر نے ایک یادگار مقابلے میں 24 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپیئن نوواک جوکووچ کو شکست دے کر اپنے پہلے فرنچ اوپن فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
فلپ شاتریئر کورٹ پر کھیلے گئے اس دلچسپ سیمی فائنل میں سِنر نے جوکووچ کو 6-4، 7-5، 7-6 (3) سے ہرایا۔
یہ مقابلہ دراصل دو نسلوں کا ٹکراؤ تھا۔ 38 سالہ سربین اسٹار، جو ریکارڈ 25 ویں گرینڈ سلم ٹائٹل کی تلاش میں تھے، میچ کے ابتدائی لمحات میں اپنی بڑھتی عمر سے شکست کھاتے دکھائی دیے
تاہم نوواک جوکووچ نے حسب روایت دباؤ میں بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے تیسرے سیٹ میں تین سیٹ پوائنٹس حاصل کیے، لیکن وہ انہیں مکمل کرنے میں ناکام رہے۔
دوسری جانب سِنر نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے ٹائی بریک میں شاندار کھیل پیش کیا اور دوسرے میچ پوائنٹ پر فتح سمیٹ لی۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جانک سِنر نے جوکووچ کو عظیم ترین کھلاڑی قرار دیا اور کہا یہ میرے لیے ایک خاص لمحہ تھا کہ میں نوواک کے خلاف گرینڈ سلیم سیمی فائنل کھیل رہا تھا۔
جانک سِنر اب اتوار کے فائنل میں دفاعی چیمپیئن کارلوس الکاراز کا سامنا کریں گے، جن کے سیمی فائنل حریف لورنزو موسیتی انجری کے باعث چوتھے سیٹ کے آغاز میں ریٹائر ہو گئے تھے۔
دوسری جانب خواتین کے سنگلز فائنل میں آج آرائنا سبالینکا اور کوکو گاف مدِ مقابل ہوں گی، اور یوں 1984 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ رولان گیروس میں مرد و خواتین دونوں فائنلز میں عالمی رینکنگ کی ٹاپ دو کھلاڑی آمنے سامنے ہوں گی۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فائنل میں
پڑھیں:
ویمنز ورلڈکپ فائنل: بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار
بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ویمنز ورلڈکپ فائنل میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔
ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں شیڈول ویمنز ورلڈکپ فائنل میچ کا ٹاس بارش کے باعث ابھی تک ممکن نہ ہوسکا۔
ٹاس دوپہر 2 بجے جبکہ میچ کا آغاز ڈھائی بجے ہونا تھا۔ گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ میں پانی جمع ہوجانے کے باعث انتظامیہ کو میچ شروع کروانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
مسلسل بارش کے باعث ممکنہ طور پر کھیل کو 50 سے کم اوورز تک محدود کیا جائے گا۔ آج کھیل ممکن نہ ہونے کی صورت میں میچ ریزرو ڈے (کل) پر کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ جنوبی افریقا اور بھارت آج پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتنے کیلیے مدمقابل آئیں گے۔
ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب فائنل میں آسٹریلیا یا انگلینڈ میں سے کوئی بھی ایک ٹیم موجود نہیں ہوگی۔
بھارتی ٹیم اس سے قبل دو مرتبہ فائنل کھیل چکی ہے تاہم اسے دونوں مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ جنوبی افریقی ٹیم نے پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈکپ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔