جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
قائم مقام چیف جسٹس جسٹس سید منصور علی شاہ—فائل فوٹو
جسٹس سید منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی ہے جہاں جسٹس عائشہ اے ملک نے جسٹس منصور علی شاہ سے حلف لیا۔
تقریبِ حلف برداری میں جسٹس شاہد وحید، جسٹس عامر فاروق، جسٹس شاہد بلال اور جسٹس علی باقر نجفی نے شرکت کی۔
تقریب میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز اور سینئر وکلاء بھی شریک ہوئے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس جسٹس منصور علی شاہ کا حلف اٹھا لیا
پڑھیں:
نواز شریف کا امیر مقام کو ٹیلیفون ، نیاز امیر مقام کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے وفاقی وزیر امور کشمیر اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کو ٹیلیفون کیا اور سینیٹ انتخابات میں امیر مقام کے بیٹے نیاز امیر مقام کی کامیابی پر انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔نواز شریف نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ نیاز امیر مقام سینیٹ میں پارٹی کی مضبوط آواز بنیں گے اور اپنی کامیاب حکمت عملی کے ذریعے پارٹی کے مفاد میں بہترین کام کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی انجینئر امیر مقام کی سیاسی حکمت عملی کو سراہا۔انجینئر امیر مقام نے پارٹی قائد نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حمایت اور دعاؤں کی بدولت وہ مزید کامیابیاں حاصل کر سکیں گے۔
Post Views: 7