کراچی؛ سوتیلے باپ کی کم عمر بہنوں میں چھوٹی کیساتھ زیادتی اور بڑی کیساتھ کوشش کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
کراچی:
خواجہ اجمیر نگری شاہنواز بھٹو کالونی میں کم عمر بہنوں میں سے چھوٹی کے ساتھ زیادتی جب کہ بڑی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تصدیق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق کم عمر بہنوں کے ماموں نے ان کے سوتیلے باپ کے خلاف تشدد کا مقدمہ درج کرایا تھا جو کہ تاحال فرار ہے ۔ دونوں بہنوں کو طبی معائنے کے لیے سول اسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کے نمونے تجزیے کے لیے محفوظ کیے گئے تھے ۔
نارتھ کراچی سیکٹر ون اے فور شاہنواز بھٹو کالونی میں سوتیلے باپ کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی 2 کم عمر بہنوں میں سے چھوٹی بہن کے ساتھ زیادتی جب کہ بڑی بہن کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی تھی۔
تشدد کا واقعہ گزشتہ ماہ 23 مئی کو پیش آیا تھا جب کہ کم عمر بہنوں کے ماموں عمران نے اپنی بھانجیوں کے سوتیلے باپ شہریار عرف شہری کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ نمبر 259 سال 2025 بجرم دفعہ 324 کے تحت 27 مئی کو خواجہ اجمیر نگری تھانے درج کرایا تھا۔
دونوں کم عمر بہنوں 11 سالہ اور 14 سالہ کو طبی معائنے کے لیے اسی روز سول اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں لیڈی ایم ایل او نے نمونے تجزیے کے لیے محفوظ کیے تھے ۔
میڈیکو لیگل ذرائع کا کہنا ہے کہ کم عمر بہنوں کی میڈیکل رپورٹ میں چھوٹی بہن کے ساتھ زیادتی جب کہ بڑی بہن کے ساتھ زیادتی کی کوشش سامنے آئی ہے جب کہ واقعے کے بعد سے سفاک سوتیلا باپ موقع سے فرار ہے، جسے پولیس گرفتار کرنے میں تاحال ناکام دکھائی دیتی ہے ۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان بہن کے ساتھ زیادتی سوتیلے باپ کے لیے
پڑھیں:
ماضی کی معروف اداکاراؤں کیساتھ افیئر؛ کمار سانو کا ردعمل سامنے آگیا
بھارت کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار کمار سانو نے پہلی بار بالی ووڈ اداکاراؤں کے ساتھ افیئر پر لب کشائی کردی۔
بالی ووڈ کے لیجنڈری گلوکار کمار سانو نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں انہیں مختلف اداکاراؤں کے ساتھ جوڑا گیا۔
ایک انٹرویو میں کمار سانو نے کہا کہ لوگ اکثر سمجھتے ہیں کہ خواتین ان کی طرف زیادہ متوجہ ہوتی ہیں، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ میری دوسری شادی کو 23 برس بیت گئے اور اس دوران کبھی کسی خاتون کا نام ان کے ساتھ نہیں آیا۔
کمار سانو نے بتایا کہ ماضی میں اداکارہ میناکشی کے ساتھ میرے افیئر کی خبریں اُڑائی گئی تھیں حالانکہ آج تک ان سے کبھی ملا ہی نہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ شاید میناکشی افیئرز کی یہ بے سروپا خبریں پڑھ کر ہنستی ہوں گی کہ ایسے شخص کے ساتھ نام لیا جا رہا ہے جس سے کبھی بات ہی نہیں ہوئی۔
کمار سانو نے کہا کہ یہ میڈیا ہوتا ہے جو ایسی بے سروپا خبریں پھیلاتا ہے اور یہ بھی نہیں سوچتا ہے اس کے کیا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
گلوکار نے بتایا کہ میری پہلی بیوی سے طلاق کی وجہ میناکشی یا کوئی اور نہیں بلکہ ذاتی وجوہات تھیں۔
صرف میناکشی ہی نہیں ایک اور اداکارہ کونیکا سدانند کے ساتھ بھی افیئر کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں۔
اداکارہ کونیکا سدانند کے مطابق وہ اور کمار سانو طویل عرصے تک تعلقات میں رہے تھے اور پھر راہیں جدا ہوگئیں۔
تاہم کمار سانو ہمیشہ سے میناکشی اور کونیکا سمیت کسی بھی بالی ووڈ اداکارہ کے ساتھ افیئر کی خبروں کی تردید کرتے آئے ہیں۔