کراچی کے مخلتف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی میں عیدالاضحی کے دوسرے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 3.5 اور گہرائی 9 کلو میٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز اورماڑہ سے 118 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔
دوسری جانب بلوچستان کے شہر اورماڑہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے شہر اورماڑہ میں اتوارکی شام پانچ بج کر 14منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 3.
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز اورماڑہ سے 118 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے کلو میٹر
پڑھیں:
متعلقہ اداروں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت
— فائل فوٹوصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے متعلقہ اداروں کو بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
انہوں نے ملک میں بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ادارے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کریں اور متاثرین کو ہر ممکن امداد اور بحالی کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔