City 42:
2025-06-08@20:44:45 GMT

کراچی اور اورماڑہ میں زلزلہ

اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT

ویب ڈیسک : کراچی اور اورماڑہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ 

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر اور گردونواح میں زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی، اس کی گہرائی 9 کلومیٹر زیرزمین تھی، زلزلے کا مرکز ملیر سے 4 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا۔

اورماڑہ اور اس کے گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 3.

1 تھی اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیرزمین رہی جبکہ زلزلے کا مرکز اورماڑہ سے 118 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔

عیدالاضحیٰ ؛ پنجاب کی 292 مویشی منڈیوں میں 11 لاکھ سے زائد جانوروں کی فروخت

دونوں زلزلوں سے کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی۔

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

چلی ، بولیویا، ارجنٹینا سمیت مختلف ممالک میں 6.7 شدت کا زلزلہ

 

چلی، بولیویا، ارجنٹینا سمیت مختلف ممالک میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق چلی کے شمالی ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ گہرائی 76.6 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز اٹاکاما ریجن کے صوبے چانیارال میں، چلی کے شہر ڈیاگو ڈی الماگرو سے 52 کلومیٹر جنوب مغرب کی جانب ریکارڈ کیا گیا ہے۔

زلزلے کے بعد کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور امریکی سونامی وارننگ سینٹر کی جانب سے سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  • دوصوبے زلزلے سے لرز اٹھے
  • گوادر میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.0 ریکارڈ
  • بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے
  • کراچی کے مخلتف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
  • بلوچستان کے شہر اورماڑہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
  • چلی ، بولیویا، ارجنٹینا سمیت مختلف ممالک میں 6.7 شدت کا زلزلہ
  • کراچی میں پراسرار زلزلوں کے جھٹکوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، لوگوں میں خوف وہراس برقرار
  • کراچی میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس