گورنر پنجاب نے کھلی کچہری میں آئے لوگوں سے اسپیکر آن کر کے وزیراعظم کی بات کروائی
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کھلی کچہری میں آئے لوگوں سے اسپیکر آن کر کے وزیراعظم شہباز شریف سے بات کروائی۔
گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر خان کو دوران کھلی کچہری وزیراعظم شہباز شریف کا ٹیلی فون موصول ہوا، انہیں عید کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
انہوں نے وزیراعظم کی قیادت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا۔
سردار سلیم حیدر خان نےکھلی کچہری میں آئے لوگوں سے اسپیکر آن کرکے وزیراعظم کی بات بھی کروائی، وزیراعظم شہباز شریف سے گفتگو میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا ہم بلاول بھٹو اور وزیراعظم کی قیادت میں متحد ہیں۔
وزیراعظم کے سیاسی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے، عید الاضحیٰ کی مبارکبادوزیراعظم شہباز شریف نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
وزیراعظم نے پنجاب میں جمہوری نظام کے فروغ کیلئے گورنر سردار سلیم حیدر کی کارکردگی کو سراہا۔
گورنر پنجاب نے ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کی اور صدر مملکت کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کو متحرک اور مضبوط کرنے کیلئے گورنر سردار سلیم حیدر خان کی خدمات کو سراہا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف سردار سلیم حیدر سلیم حیدر خان گورنر پنجاب وزیراعظم کی
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔