پورے پنجاب میں ایک لاکھ صفائی ورکرز فیلڈ میں موجود ہیں: مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ پورے پنجاب میں ایک لاکھ صفائی ورکرز فیلڈ میں موجود ہیں جو مشینری کے ذریعے الائشوں کو ڈمپنگ سائٹ تک پہنچا رہے ہیں۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے راولپنڈی میں عید صفائی آپریشن کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عید کا پیغام ایثار کا ہے، پورے راولپنڈی میں صبح سے آپریشن جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز پنجاب کے 10 ڈویژن اور 41 اضلاع میں کام کر رہے ہیں، پہلی مرتبہ پنجاب میں تمام گھروں میں بیگز تقسیم کیے گئے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ گلی، محلوں اور بازاروں سے الائشوں کو اٹھا کر ٹرانسفر سٹیشن تک پہنچایا جا رہا ہے، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز اور ضلع انتظامیہ کے افسران وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر متحرک ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ سیف سٹی کی مدد سے سرویلنس جاری ہے، سیف سٹیز کے کیمروں کی مدد سے مختلف شہروں پر موجود الائشوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ ای میپنگ کا تجربہ کیا گیا اور کیمپس لگائے گئے، وزیراعلیٰ پنجاب عید صفائی اپریشن کے حوالے سے کنٹرول روم سے منسلک ہیں۔انہوں نے کہا کہ پورے راولپنڈی کی انتظامیہ اس وقت فیلڈ میں موجود ہے، پنجاب میں تمام افسران اور فیلڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ہدایات دی گئی ہیں کہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب نے کہا کہ
پڑھیں:
نئے پراپرٹی آرڈیننس سے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا: عظمیٰ بخاری
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں غریب اور کمزور طبقے کی زمینوں پر قبضے کا مستقل خاتمہ کر دیا، نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری سے قبضہ مافیا کا ہمیشہ کے لیے راستہ روک دیا گیا۔عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ماضی میں 40، 40 سال تک زمینوں پر قبضے کے کیسز عدالتوں میں چلتے رہتے تھے لیکن فیصلے نہیں آتے تھے جبکہ اب اس آرڈیننس کے تحت ہر کیس کا فیصلہ 90 روز میں یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کے نظام کو حقیقت میں "ریاست ہو گی ماں" کے تصور پر استوار کر رہی ہیں، جہاں عوام کے حقوق کا تحفظ، انصاف کی فراہمی اور کمزور طبقے کی مدد حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ پنجاب میں کسی کو غیر قانونی سرگرمیوں، اسلحے کی نمائش یا شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، مریم نواز کی قیادت میں پنجاب میں ترقی اور گورننس کا جو نیا رجحان متعارف کروایا گیا ہے، وہ اب دیگر صوبوں کے لیے رول ماڈل بن چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف پنجاب کے عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے روزانہ نئے ترقیاتی منصوبے شروع کر رہی ہیں اور صوبے کے تمام منصوبوں میں وسائل کا درست استعمال، میرٹ اور شفافیت حکومت کی پہچان بن چکے ہیں۔