وزیراعظم کا چاروں وزرائے اعلیٰ اور گورنروں سے رابطہ، عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں وزرائے اعلیٰ اور گورنروں سے رابطہ کر کے عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نےوزیراعظم دفتر سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ، وزیراعلیٰ سندھ سيد مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو ٹیلیفون کیا اور انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی۔فون پر گفتگو میں چاروں وزرائے اعلیٰ نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بھی عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی، انہوں نے وزیراعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
وزیراعظم نے گورنروں سے بھی رابطہ کر کے انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک کا خواہشات کا اظہار کیا، وزیراعظم نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، تمام رہنماؤں نے بھی وزیراعظم کو مبارکباد دی اور شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھی ٹیلیفون پر عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی، صدر زرداری نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور مختلف امور پر گفتگو بھی کی گئی۔
ٹک ٹاکر ثناء قتل کیس: ملزم عمر حیات کے والد کا بیٹے سے متعلق بیان سامنے آگیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: خواہشات کا اظہار کی مبارک باد دی کا اظہار کیا شہباز شریف باد دی اور
پڑھیں:
ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کو کابینہ ڈویژن سے الگ کر دیا گیا
پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کو کابینہ ڈویژن سے الگ کر دیا گیا۔ وزیراعظم نے پی ٹی ڈی سی کو کابینہ ڈویژن کے بجائے وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ماتحت کر دیا گیا، جس کا باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کو کابینہ ڈویژن سے الگ کر دیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی ڈی سی کو کابینہ ڈویژن کے بجائے وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ماتحت کر دیا گیا، جس کا باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔ خیال رہے پی ٹی ڈی سی میں رولز آف بزنس 1973ء کے قاعدہ 3 (3) کے تحت وزارت کی تبدیلی کی گئی۔