وزیراعظم کا چاروں وزرائے اعلیٰ کو فون، عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں وزرائے اعلیٰ کو فون کرکے عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی۔
پی ایم آفس کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ، وزیراعلیٰ سندھ سيد مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو ٹیلیفون کیا اور انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی۔
فون پر گفتگو میں چاروں وزرائے اعلیٰ نے وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بھی عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی۔ انہوں نے وزیر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھی ٹیلیفون پر عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی تھی۔ اس موقع صدر زرداری نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور مختلف امور پر گفتگو بھی کی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی مبارک باد دی شہباز شریف
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔