امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حادثے سے بال بال بچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ طیارے میں سوار ہونےکے لیے طیارے کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑاگئے تاہم وہ کسی بھی حادثے سے بچ بال بال گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ اور ایلون مسک کی دوستی ختم، امریکی صدر کی سخت نتائج کی دھمکی
غیر ملکی میڈیا کےمطابق ٹرمپ کے لڑکھڑانے کا واقعہ نیوجرسی سےچھٹیاں گزار کر واشنگٹن ڈی سی واپس جانے کے دوران پیش آیا جب وہ طیارے میں سوار ہونے کے لیے اس کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑائے۔
تاہم وہ سنبھل گئے اور پھر سیڑھیاں چڑھیں اور طیارے کے دروازے پر پہنچ کر ایئرپورٹ پر موجود افراد کو ہاتھ کے لیے ہاتھ ہلایا۔
مزید پڑھیے: ‘انہوں نے اپنا دماغ کھو دیا ہے’ ٹرمپ نے ایلون مسک سے مفاہمت کے امکان کو مسترد کردیا
ڈونلڈ ٹرمپ رواں ماہ 79 سال کے ہوجائیں گے۔ وہ سابق صدر جو بائیڈن کے بڑھاپے کا مختلف طریقوں سے مذاق اڑایا کرتے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹرمپ بچ گئے ٹرمپ لڑکھڑا گئے.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹرمپ لڑکھڑا گئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے
پڑھیں:
ٹک ٹاک بارے معاہدہ طے، عوام دوبارہ موقع دے امریکا کو مضبوط بنائیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
برطانیہ روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ یورپ روس سے تیل کی خریداری بند کرے، امریکی معیشت کو ایک بار پھر بلندیوں پر لے جائیں گے۔ امریکی صدر نے دوبارہ صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام دوبارہ موقع دے، ہم ملک کو پہلے سے بہتر بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ٹک ٹاک کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے، جلد ٹک ٹاک کے خریدار کا اعلان کریں گے۔ برطانیہ روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپ روس سے تیل کی خریداری بند کرے، امریکی معیشت کو ایک بار پھر بلندیوں پر لے جائیں گے۔ امریکی صدر نے دوبارہ صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام دوبارہ موقع دے، ہم ملک کو پہلے سے بہتر بنائیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی نے مشرق وسطیٰ میں امن قائم کیا، چین اور روس کے ساتھ مضبوط مگر سخت تعلقات ضروری ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بائیڈن کی مہنگائی پالیسی نے امریکی عوام کو تباہ کر دیا، بارڈر سکیورٹی مضبوط نہ کی تو مسائل سنگین ہو جائیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں بڑی تبدیلی آئے گی، امریکی عوام تیار رہے، اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط ہیں، غزہ پر پالیسی بعد میں بیان کریں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ حماس نے یرغمالیوں کو ڈھال بنایا تو بڑی مصیبت میں پڑ سکتی ہے، ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ میرے سابق دور حکومت میں دنیا زیادہ محفوظ تھی۔