آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری کیلیے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا جس کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں طلب کرلیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس میں بجٹ تجاویز کی منظوری دی جائے گی۔اجلاس میں وفاقی کابینہ سے فنانس بل کی منظوری لے کر قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، کابینہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پینشن میں اضافے کی تجاویز کی حتمی منظوری دے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی بجٹ 26-2025 کے لیے قومی اسمبلی کے شیڈول کی منظوری دی تھی۔شیڈول کے مطابق وفاقی بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، 11 اور 12 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا جب کہ 13 جون کو اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وفاقی کابینہ قومی اسمبلی کی منظوری
پڑھیں:
27ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار کی تجویز
نائب وزیراعظم و وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میری حکومت کو تجویز ہے 27ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے۔
ایوان بالا میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ نہیں ہوگا کہ جلد بازی میں ترمیم منظور کرلی جائے، ہم اتحادیوں سے مشاورت کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت اتحادیوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے، اور قانون سازی میں ان کی مشاورت شامل ہوتی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی بالکل ہونی چاہیے، قائد حزب اختلاف اس ایوان کا حصہ ہیں، اور ہم اس تعیناتی میں بالکل رکاوٹ نہیں۔
نائب وزیراعظم نے کہاکہ 27ویں آئینی ترمیم کی حتمی دستاویز آپ کو پیش کردی جائےگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں