آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ کل 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
اسپیکر قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کیلئے قومی اسمبلی کے شیڈول کی منظوری دے دی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ کل 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
13 جون کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا، قومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی جماعتوں کو قواعدوضوابط کے مطابق بحث کیلئے وقت دیا جائے گا۔
وفاقی بجٹ پر بحث21 جون کو سمیٹی جائے گی، بائیس جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا، 24 اور25 جون کوڈیمانڈز، کٹوتی کی تحاریک پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔
اسپیکر نے کہا کہ 26 جون کو فنانس بل کی قومی اسمبلی سے منظوری ہوگی، اسپیکر قومی اسمبلی نے بتایا کہ سائیس جون کو ضمنی گرانٹس سمیت دیگر امور پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔
اشتہار
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: جون کو قومی اسمبلی قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ
پڑھیں:
لاہور؛سینئر سیاستدان، رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر سیاستدان،سابق گورنر پنجاب اور رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نماز جنازہ میں پارٹی رہنماؤں اور اہل علاقہ کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔
خورشید محمود قصوری، حافظ عباس، فیصل ایوب کھوکھر،فرخ جاوید مون، فردوس شمیم نقوی، شوکت بسرا، مہر واجداورابوزرسلمان نیازی نے جنازے میں شرکت کی۔
مزید :