امریکی ریاست ٹینیسی میں طیارہ گرکر تباہ‘کئی افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست ٹینیسی میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی اور وفاقی حکام نے بتایا کہ سکائی ڈائیونگ مہمات کے لیے استعمال ہونے والا جڑواں انجن والا طیارہ گزشتہ روز دارالحکومت نیشول کے جنوب میں تلہاما شہر میں گر کر تباہ ہو گیا۔شہر کے ترجمان لائل رسل نے بیان میں کہا ہے کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سکائی ڈائیونگ ٹوئن اوٹر طیارے میں مجموعی طور پر 20 مسافر اور عملہ سوار تھا جب طیارہ تلہاما ریجنل ائر پورٹ پر گر کر تباہ ہوا ۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ معمولی زخمیوں کا جائے وقوع پر علاج کیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کر تباہ
پڑھیں:
سوئس ائر لائن کے طیارے میں ٹیک آف سے قبل آگ بھڑک اٹھی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برن (انٹرنیشنل ڈیسک) سوئس انٹرنیشنل ائر لائنز کا طیارہ روانگی سے قبل ایک خوفناک حادثے کا شکار ہونے سے بچ گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق جیسے ہی طیارہ رن وے پر ٹیک آف کے لیے تیز دوڑنا شروع کیا، اس کے ایک انجن سے اچانک شعلے نکلتے دکھائی دیے، جس کے بعد طیارہ فوری طور پر رک گیا۔ ائر ٹریفک کنٹرول نے پائلٹ کو آگاہ کیا کہ فائر بریگیڈ روانہ کر دی گئی اور انجن کی حالت کا معائنہ کیا گیا۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے واقعے کے بعد کچھ دیر کے لیے ائرپورٹ پر دیگر پروازوں کی آمد عارضی طور پر روک دی گئی۔ سوئس ائر لائن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ واقعے میں طیارے میں موجود 223 مسافر اور 13 افراد پر مشتمل عملہ مکمل طور پر محفوظ رہا۔ حکام کے مطابق انجن میں خرابی کی نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور یہ ممکن ہے کہ کسی تکنیکی خرابی کے باعث انجن سے وقتی طور پر شعلہ نکلا ہو۔