نیتن یاہو کو بتائیں 'اب بہت ہو چکا'؛ سابق اسرائیلی وزیرِاعظم کی ٹرمپ سے اپیل
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
اسرائیل کے سابق وزیرِاعظم ایہود اولمرٹ نے غزہ میں جاری فوجی جارحیت پر موجودہ وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے سابق وزیراعظم نے فلسطین میں پائیدار امن کے لیے دو ریاستی حل پر اصرار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اب جنگ جاری رکھنا ایک جرم ہوگا۔
انھوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپیل کی نیتن یاہو کو اپنے آفس بلائیں اور میڈیا کے سامنے کہیں کہ بی بی اب بہت ہوچکا ہے، ختم کرو یہ سب۔
سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے نیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیرِاعظم ہونے کی حیثیت سے نیتن یاہو 7 اکتوبر 2023 کا حماس کا حملہ روکنے میں ناکام رہے تھے۔
انھوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری نے اس حملے کے بعد اسرائیل کے حقِ دفاع کو قبول کیا لیکن اس وقت سب اسرائیل کے مخالف ہوگئے جب نیتن یاہو نے جنگ بندی ختم کر کے فوجی کارروائیوں میں اضافہ کیا۔
سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے کہا کہ نیتن یاہو نے اپنی ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دی جس کا خمیازہ اسرائیل کو دنیا میں تنہا ہوکر بھگتنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو اپنے اتحادیوں سے ڈرتے ہیں کہ جنگ روکنے پر وہ ناراض ہوکر حکومت سے نکل جائیں گے اور پھر دوبارہ الیکشن کرانا پڑیں گے جس میں ان کی شکست واضح ہے۔
یاد رہے کہ ایہود اولمرٹ 2006 سے 2009 کے درمیان بطور اسرائیلی وزیرِ اعظم خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسرائیل کے نیتن یاہو کہا کہ
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی