تنخواہوں میں6،پنشن میں 7فیصداضافہ،وفاقی کابینہ نے بجٹ تجاویزمنظورکرلیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے لئے بجٹ تجاویزکی منظوری دے دی ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں چھ فیصدجب کہ پنشن میں سات فیصداضافہ تجویزکیاگیاہے۔کابینہ کااجلاس وزیراعظم محمدشہبازشریف کی زیرصدارت ہوا۔اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے سواسال کے دوران حکومت اور عوام نے سنگین حالات اور چیلنجز کاسامناکیا ، معیشت میں استحکام کے مثبت اشاریے سامنے آئے ہیں۔
Post Views: 6.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف(shahbaz shrif) نے ملکی معیشت کی پائیدارترقی کیلئے صنعت وپیداوار کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر قرار دیا ہے۔ کہا برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات حکومت پالیسی ترجیحات کا حصہ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ملکی معیشت پر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اوربہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
صنعت و تجارت اور معیشت کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح پر مرکوز ہونا چاہیے۔
وزیراعظم نے کہا توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع اور موثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کی شمولیت کے لئے تمام وزارتوں اور ماہرین کو بامعنی مشاورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔