کھالوں سے سفید پوش طبقے کیلیے وسائل اکٹھا کرتے ہیں‘اسامہ رضی
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی نے چرم قربانی مہم کے سلسلے میں نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں ضلع وسطی کے مرکزی کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں موجود کارکنوں سے ملاقات کی۔ اسامہ رضی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان عید الاضحی کے دن اپنی خوشیاں قربان کر کے اورقربانی کی کھالیں جمع کر کے دراصل وسائل سے محروم طبقے اور سفید پوش خاندانوں کے لیے وسائل اکٹھا کرتے ہیں تاکہ انہیں تعلیم، علاج معالجہ اور دیگر ضروریات باوقار انداز میں مہیا کی جا سکیں۔ وہ یہ کام صرف اللہ کی رضا کے لیے اور بلا معاوضہ کرتے ہیں۔ دورے کے موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجیہ حسن بھی موجود تھے۔
.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور کو فتح کرلیا تو ملک میں جماعت اسلامی کا راج ہوگا، لیاقت بلوچ
لیاقت بلوچ : فائل فوٹونائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ لاہور کو جماعت اسلامی نے فتح کر لیا تو ملک میں جماعت کا راج ہوگا۔
لاہور میں امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصاری کی تقریب حلف برداری ہوئی، لیاقت بلوچ نے ضیاالدین انصاری سے امارت کا حلف لیا۔
اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہم اگر اپنے نظریے کی طاقت پر قائم رہے تو کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، 21 سے 23 نومبر تک مینار پاکستان گراؤنڈ میں اجتماع عام ہوگا۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملک میں پہلے یک جماعتی نظام کی کوشش کی گئی اور بھٹو کا انتخاب کیا گیا۔
نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ایک پاپولر شخصیت کو میدان میں اتارا گیا اور مینار پاکستان کا جلسہ منعقد ہوا، بانی پی ٹی آئی کو کامیاب جلسے کی وجہ سے لیا گیا۔