اسماء عباس نے وائرل ڈانس ویڈیو کے پیچھے چھپی وجہ بتا دی
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
پاکستان کی معروف اداکارہ اسما عباس نے وائرل ڈانس ویڈیو کے پیچھے چھپی وجہ بتا دی۔
سینئر اداکارہ اسما عباس اور ان کی بیٹی زارا نور عباس کا تعلق پاکستان کے ایک باصلاحیت فنکار گھرانے سے ہے، ماں بیٹی دونوں ہی اپنی اداکاری، رقص اور شخصیت کی وجہ سے مداحوں میں بے حد مقبول ہیں۔
حال ہی میں دونوں کی ایک کلاسیکی کتھک رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جسے دیکھ کر شائقین نے خوب سراہا تاہم، اسما عباس نے ایک پلیٹ فارم پر گفتگو کرتے ہوئے اس ویڈیو کے پیچھے چھپی دکھی اور جذباتی حقیقت سے پردہ اٹھایا۔
View this post on InstagramA post shared by Zara Noor Abbas Siddiqui (@zaranoorabbas.
اسما عباس نے بتایا کہ زارا نور عباس اب میری بیٹی کم، میری ماں زیادہ لگتی ہے، وہ ہر وقت میری خوشی اور خیریت کا خیال رکھتی ہے، اُس دن میری بہن سمبل شاہد کی برسی تھی اور میں بہت اداس تھی، زارا نے میری کیفیت محسوس کی اور فوراً ایک چھوٹا سا ڈانس پلان کیا۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ جب ہم نے وہ ڈانس کیا تو میرا دل کچھ ہلکا ہو گیا، مجھے رقص ویسے بھی بہت پسند ہے اور جب میں نے زارا کے ساتھ وہ چند لمحے گزارے تو میں اپنے غم سے کچھ دیر کے لیے نکل آئی۔
اسما عباس نے کہا کہ زارا نے ڈانس کے بعد مجھ سے ہنستے ہوئے پوچھا امی، اب آپ کا ڈپریشن ٹھیک ہو گیا؟ میں نے مسکرا کر جواب دیا کہ ہاں ہو گیا۔
Post Views: 3ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار کا ’ای چالان‘ سے بچنے کیلئے جوگاڑ سوشل میڈیا پر وائرل
اسکرین گریبزکراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کی نامکمل نمبر پلیٹ کے ساتھ موٹرسائیکل چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ایکسپو سینٹر کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار کی نامکمل نمبر پلیٹ کی موٹرسائیکل چلاتے ہوئے کی ویڈیو ایک شہری نے بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی ہے۔
ویڈیو میں ٹریفک پولیس اہلکار کو بائیں جانب مڑتے ہوئے دائیں جانب کا انڈیگیٹر آن کیے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کی بےہنگم ٹریفک کے بعد حال ہی میں سندھ حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین کی ورزی کے خلاف ای چالان سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔
ای چالان کے نئے سسٹم کے تحت ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تاحال ہزاروں چالان کیے جا چکے ہیں۔