سانحہ چکرا گوٹھ: ایم کیو ایم لندن کے رئیس مما سمیت دیگر کیخلاف پولیس وین حملہ کیس کا فیصلہ پھر مؤخر
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ چکرا گوٹھ پولیس وین حملہ اور پولیس اہلکاروں کے قتل کیس کا فیصلہ ایک مرتبہ پھر موخر کردیا۔
کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ چکرا گوٹھ پولیس وین حملہ اور پولیس اہلکاروں کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔
ایم کیو ایم لندن کے رئیس مما اور دیگر 13 ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔ ہائی پروفائل کیس کا فیصلہ ایک بار پھرمؤخر ہوگیا۔
عدالت نے سماعت 25 جون تک ملتوی کردی، وکیل صفائی عابد زمان ایڈوکیٹ نے موقف دیا تھا کہ ملزمان کیخلاف ٹھوس شواہد نہیں ہیں، ملزم رئیس مما کو دوران سماعت کسی نے شناخت نہیں کیا، ملزمان کو مقدمہ سے بری کیا جائے۔
پراسیکیوشن کے مطابق ملزم رئیس مما نے 2011 میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ چکرا گوٹھ میں پولیس وین پر حملہ کیا۔
فائرنگ سے ریزرو پولیس کے 3 اہلکار جاں بحق اور اہلکار سمیت 27 افراد زخمی ہوئے تھے۔
مقدمے میں رئیس مما، عمران لمبا سمیت 13 ملزم گرفتار ہیں۔ ملزمان کیخلاف 2011 میں زمان ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس وین
پڑھیں:
غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش میں 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان گرفتار
— فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کر کے جیوانی سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 5 کا تعلق پنجاب اور ایک کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے تمام شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ایک ماہ کے دوران انسانی اسمگلنگ اور غیرقانونی بارڈر پار کرنے میں ملوث 265 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔