محکمہ ایکسائز کا 50ارب کا ہدف عبور، 55 ارب روپے کا نیا ہدف مقرر
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
علی ساہی : محکمہ ایکسائز نےپہلی مرتبہ 50 ارب روپے کا ہدف عبور کر لیا، اور مجموعی وصولیوں میں 50 ارب 60 کروڑ روپے کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا۔
50ارب کا ہدف عبور، 55 ارب روپے کا نیا ہدف مقرر کر دیا۔تمام ملازمین کی 30 جون تک چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔ڈی جی ایکسائز عمر شیر کی زیر صدارت ڈائریکٹرز کانفرنس کاانعقاد کیا گیا۔تمام ریجنل ڈائریکٹرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کی۔کانفرنس میں ٹیکس ریکوری، فیلڈ سائنمنٹ اور اہداف پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری
ڈی جی عمر شیر کی افسران کو فیلڈ میں مسلسل موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔سالانہ بنیادوں پر ٹیکس وصولیوں میں 30 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ ایکسائز کی پالیسی کے مطابق ڈیجیٹل ٹولز اور محنت سے ریونیو میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ڈی جی ایکسائز محمد عمر شیر کا کہنا تھا کہ 55ارب کانیاہدف رواں مالی سال میں مکمل کر لیا جائے گا، سالانہ بنیادوں پر ٹیکس وصولیوں میں 30 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے،محکمہ ایکسائز رواں مالی سال میں ریونیو میں مزید نمایاں بہتری لائے گا، پنجاب کا ریونیو بڑھانے میں محکمہ ایکسائز کا کلیدی کردار ہے۔
محکمہ بلدیات نے480ارب کی ترقیاتی سکیموں کا بجٹ تیار کرلیا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے 24 جولائی کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ْ
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے کا اضافہ کیا گیا، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
حکومت نے گزشتہ روز بھی ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟