امن کی جیت، مودی کا جنگ اورنفرت کا پیغام ہار جائیگا( بلاول بھٹو)
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
ڈائیلاگ اور ڈپلومیسی کے ذریعے خطے میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں،چیئرمین پیپلز پارٹی
امن کے مؤقف کی سب حمایت کرتے ہیں، جنگ کی کوئی نہیں کر سکتا، میڈیا سے گفتگو
چیٔرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ انشا اللہ امن کا پیغام جیت جائے گا،مودی کاجنگ اور نفرت کا پیغام ہار جائے گا۔برطانوی پارلیمنٹ کے ممبران سے ملاقات کے بعد بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی ارکان پارلیمان نے تفصیل سے پاکستان کا موقف سنا۔پاکستان کاپیغام ہے ڈائیلاگ اور ڈپلومیسی کے ذریعے خطے میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں، امن کے موقف کی سب حمایت کرتے ہیں، جنگ کی حمایت کوئی نہیں کر سکتا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ جن برطانوی ارکان سے ملاقاتیں کیں وہ سب امن پسند ہیں، برطانیہ کے بھارت اور پاکستان کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں، انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ تقسیم کا غیرمکمل ایجنڈا ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ بھارت سے تجارتی ڈیل کا فائدہ اٹھانا چاہتا ہے تو اسے جنگ سے روکنا ہو گا، اگر پاکستان اور بھارت تجارت کر رہے ہوں گے تو برطانیہ کو بھی فائدہ ہو گا۔چیٔرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ معاشی، سماجی، سیاسی، سفارتی ہر سطح پر امن کا مقدمہ تگڑا ہے، بھارت کا جنگ کا مقدمہ جھوٹ، نفرت اور عوام کو تقسیم کرنے پرمبنی ہے، انشا اللہ امن کا پیغام جیت جائے گا، مودی کا جنگ اور نفرت کا پیغام ہار جائے گا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اس دنیا میں کوئی جگہ نہیں جہاں میں گیا ہوں اور مجھے کہا ہوکہ جنگ چاہیے، صرف ایک ملک بھارت اور مودی جی کہتا ہے کہ مجھے جنگ چاہیے، جو امن کے لیے آواز اٹھاتے ہیں وہ کامیاب ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ نفرت، تقسیم اور لڑائی کی باتیں دفن کردیں گے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو نے نے کہا کہ کا پیغام جائے گا
پڑھیں:
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات
شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایس سی سی)کے وفد نے یہاں ملاقات کی۔ وفد میں سی ایس سی سی کے جنرل منیجر گے لیانگ، اسسٹنٹ جنرل منیجر ہانگ شیائو اور سیکرٹری وومینگ ینگ شامل تھے۔ بلاول بھٹو زرداری سے بیلٹ اینڈ روڈ انفارمیشن انڈسٹری یونین کے مشیر سونگ لنگ بن، چیف کنسلٹنٹ بے چی اور کنسلٹنٹ بے لن نے بھی ملاقات کی۔(جاری ہے)
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری سمیت اہم منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، انہیں ڈیجیٹل اور گرین انفرا سٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے دنیا کے اہم تعمیراتی منصوبوں میں کلیدی کردار پر چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کی قابلیت کو سراہا۔ سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل میمن اور وزیر برائے توانائی ناصر شاہ بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔