آج القادر کیس پر بانی اور بشری بی بی کی ضمانتوں پر سماعت ہونی تھی مگر بنچ توڑدیاگیا‘ عمرایوب
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء)قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ آج القادر کیس پر بانی اور بشری بی بی کی ضمانتوں پر سماعت ہونی تھی مگر بنچ توڑدیاگیا۔انسٹالر رجیم نے ملک کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ہے ہم اپنے تمام پابند سلاسل ساتھیوں کے ساتھ ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمر ایوب خان نے کہا کہ ہم لوگ وقت پر ہائیکورٹ پہنچے سنگل بنچ اور ڈبل بنچ توڑ دیا گیا ہے ۔
(جاری ہے)
آج القادر کیس پر بانی اور بشری بی بی کی ضمانتوں پر سماعت ہونی تھی پانچ جون کو جج نے کہا کہ نیب اپنا وکیل پیش کرے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ فیل ہے ، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ ہواوزیر اعظم اور صدر ہاؤس کے بجٹ میں اضافہ ہوا۔پٹرولیم لیوی 100 روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔عمرایوب نے کہاکہ ہمارے وقت پر 20 روپے پٹرولیم لیوی تھی آدھے سے زیادہ بجٹ سود کی ادائیگی میں جائے گا ۔انسٹالر رجیم نے ملک کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ہے ہم اپنے تمام پابند سلاسل ساتھیوں کے ساتھ ہیںہمارے ایک دوست کو جیل کی سزا سنا دی‘بانی کو ان کے رفقا سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا
پڑھیں:
آڈیو لیک کیس میں اہم پیشرفت، مقدمہ جسٹس اعظم خان کی عدالت کو منتقل
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت آڈیو لیک کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
آڈیو لیک کیس کو جسٹس بابر ستار کی عدالت سے منتقل کر کے جسٹس اعظم خان کی عدالت میں مقرر کر دیا گیا ہے، مقدمے کی یہ منتقلی جسٹس بابر ستار کا سنگل بنچ ختم ہونے کے باعث عمل میں آئی ہے۔
کیس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کل 4 نومبر کو جسٹس اعظم خان کریں گے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اس آڈیو لیک کیس کے خلاف حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کو مزید کارروائی سے روک دیا تھا، یہ درخواستیں بشریٰ بی بی اور نجم ثاقب کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔