بلوچستان کا بجٹ بھی 16 جون کو آئے گا
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
سٹی42: پنجاب کی طرح بلوچستان کی حکومت بھی کا آئندہ مالی سال کا بجٹ فائنل کرنے کے مرحلے میں ہے، توقع ہے کہ پنجاب کی طرح بلوچستان میں بھی بجٹ 16 جون کو پیش کیا جائے گا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان کابینہ کا اجلاس 16 جون کی سہ پہر تین بجے طلب کر لیا گیا ہے جس کے لیے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری
کابینہ اجلاس میں بجٹ اور پی ایس ڈی پی کی منظوری دیے جانے کا بھی امکان ہے،حکومتی ذرائع کے مطابق بجٹ میں عوامی فلاح و بہبود، ترقیاتی منصوبوں اور معاشی بہتری کے لیے اہم اقدامات شامل کیے جائیں گے۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
PIDCL کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے PIDCL کے اجلاس میں جاری منصوبوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے گرین لائن منصوبے میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت دی کہ تمام ترقیاتی منصوبے وقت پر مکمل ہوں۔ گورنر نے شفافیت، معیار اور رفتار کو یقینی بنانے پر زور دیا۔