بلوچستان: ہفتہ گزر جانے کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر کو بازیاب نہیں کروایا جا سکا
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے تمپ کے اسسٹنٹ کمشنر کو اغوا کے ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود تاحال بازیاب نہیں کروایا جا سکا، مغوی کی عدم بازیابی نے حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا دیے ہیں۔
لیویز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تمپ حنیف نور زئی کو 7 روز بعد بھی بازیاب نہیں کروایا جا سکا ہے، اے سی کی عدم بازیابی کے باعث ان کے اہلخانہ شدید ذہنی کوفت اور پریشانی کا شکار ہیں۔
لیویز کا کہنا ہے کہ ان کے اہلخانہ نے حکومت سے اسسٹنٹ کمشنر تمپ کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ اے سی حنیف نور زئی کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں، اے سی کی بازیابی کے لیے انتظامی، سیاسی اور قبائلی اثر و رسوخ بھی استعمال کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر تمپ کو کوئٹہ آتے ہوئے 4جون کو اغوا کیا گیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ملتان زون نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔
ایف آئی اے ملتان زون کے مطابق 2 خواتین کو آف لوڈ کرکے 2 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔ مسافروں نے جعلی نکاح نامے پر سوازی لینڈ کے وزٹ ویزے حاصل کیے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ایجنٹ نے مسافروں کی غیرقانونی امیگریشن کیلیے رشوت دینے کی کوشش بھی کی۔