آج 50 فیصد لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے، ہمایوں مہمند
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
لاہور:
تحریک انصاف کے سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا ہے کہ آج 50 فیصدلوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے۔
انھوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جس کی تنخواہ ایک لاکھ روپے ہے اس کی قدر 42 ہزار رہ گئی ہے، بیروزگاری 22 فیصد ہوگئی، صنعت اور زراعت منفی جارہی ہے، کسانوں کا 4.2 کھرب روپے نقصان ہوا، ان حکمرانوں کو جب تک نہیں نکالاجائے گا،معیشت ٹھیک نہیں ہوگی۔
کوآرڈی نیٹر وزیراعظم رانا احسان افضل نے کہاکہ موجودہ بجٹ کے نتیجے میں برآمدات پر مبنی معیشت کی طرف بڑھیں گے جس سے ہرادمی مستفید ہوگا، ہم نے تنخواہ دار اورکارپوریٹ ٹیکسوں میں ریلیف دیا، حکومت کو یقینی بناناچاہیے اعدادوشمار درست ہیں، سولرپینل پر سیلز ٹیکس سے لوگوں کی حوصلہ شکنی نہیں ہوگی کیونکہ ابھی بھی یہ بجلی سستی پڑے گی۔
سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ وزرا کو مبارکباد جن کی تنخواہ 188فیصد بڑھی مگرکیا ملازمین کی تنخواہ اتنی بڑھی؟، حکومت کواپنے اخراجات کم کرنا چاہیے تھے مگراس نے بڑھا دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبوں کے بجٹ آنے کے بعد پتہ چلے گا کہ ارکان اسمبلی کیلیے ترقیاتی فنڈز ایک ہزارارب روپے مختص کیے ہوں گے جس میں 20 سے 80 فیصد تک خوردبرد کی جاتی ہے، حکومت نے کاشتکاروں سے وعدہ خلاف کی، گندم،کپاس،گنا،مکئی اورچاولوں کی پیداوار کم ہوئی جس کی وجہ ناقص حکومتی حکمت عملی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گوگل میپ کا استعمال؛ خاتون گاڑی سمیت نالے میں جا گریں
جدید دور کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کبھی کبھار زحمت کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔
گوگل میپ پر اندھا اعتبار اکثر نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے۔ کبھی سیلاب زدہ راستے، کبھی غلط پن کیے گئے مقامات، اور کبھی وقت کی غلط کیلکولیشن سے حادثات جنم لے رہے ہیں۔
ممبئی میں پیش آنے والے ایک عجیب وغریب واقعے میں گوگل میپ کی مدد سے منزل مقصود کی جانب جانے والی خاتون کے ساتھ ناخوشگوار حادثہ پیش آگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کو گوگل میپ نے بیلاپور میں واقع بے بریج کے نیچے کا راستہ دکھا دیا، جب کہ اصل راستہ پل کے اوپر سے تھا۔
خاتون نے بھی بلا تردد راستہ فالو کیا اور نتیجتاً گاڑی دھروتارا جیٹی کے قریب ایک کیچڑ زدہ نالے میں جا گری۔
गुगल मॅपच्या आधारे जाताना पुलाखालचा रस्ता घेतला; गाडी पडली थेट खोलवर खाडीत, मध्यरात्रीच्या वेळी घडली घटना, महिला वाहत जाताना पोलिसांनी वाचवलं, कार खाडीतून बाहेर काढतानाचा व्हिडीओ समोर#MUmbainews #Videoviral #Police pic.twitter.com/FyDBoYCn21
— Ankita Shantinath Khane (@KhaneAnkita) July 26, 2025خوش قسمتی سے قریب موجود میرین سیکیورٹی اہلکاروں نے فوراً موقع پر پہنچ کر خاتون کو بحفاظت نکال لیا۔
بعد میں ایک بھاری کرین کی مدد سے خاتون کی سفید رنگ کی کار کو بھی پانی سے باہر نکال لیا گیا۔
یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب گوگل میپ کے راستے نے کسی کو مشکل میں ڈالا ہو۔
گزشتہ برس اتر پردیش میں 3 افراد اس وقت ہلاک ہو گئے جب ان کی گاڑی ایک ٹوٹے ہوئے پل سے نیچے دریا میں جا گری۔
اسی سال نیپال-گورکھپور روٹ پر ایک گاڑی نامکمل فلائی اوور سے نیچے گرنے سے بال بال بچی تھی۔
ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ خاص طور پر زیر تعمیر سڑکوں، کمزور انفراسٹرکچر، یا برے موسم میں راستے کی تصدیق خود کرنا نہایت ضروری ہے۔