کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمی
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایچ او شاہراہ فیصل نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار نوجوان شہریوں نے راشد منہاس روڈ پر پولیس اہلکاروں کو ڈاکوؤں کا بتایا تو انہوں نے ملزمان کا پیچھا کیا۔
پولیس کے مطابق اس دوران گلستان جوہر بلاک 16 اے میں ڈاکوؤں کا پولیس سے مقابلہ ہوا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت 20 سالہ مہران اور 23 سالہ جہانگیر کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ڈاکوؤں سے 3 پستول، موٹر سائیکل اور چھینے گئے موبائل فون ملے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پنسلوینیا میں فائرنگ کا واقعہ، 3 پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی، حملہ آور بھی مارا گیا
امریکی ریاست پنسلوینیا کی یارک کاؤنٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار علاقے میں ایک کیس کی تفتیش کر رہے تھے۔ اچانک نامعلوم حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔
امریکی میڈیا کے مطابق جائے وقوعہ پر موجود دیگر پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کردیا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آور کی شناخت فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی۔ حکام نے بتایا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔