data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے دارالحکومت ابوظبی روانہ ہو گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظبی کے فرمانروا شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر یو اے ای کا دورہ کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دورے کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات، اقتصادی تعاون اور خطے کی صورتِ حال سمیت اہم امور پر تبادلۂ خیال متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم متحدہ عرب امارات قیادت کو پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی اور جنگ کی صورتحال سے آگاہ کریں گے اور مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون اور حمایت پر اماراتی قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کریں گے۔

یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان  باہمی مفاد پر مبنی تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینے، برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ایک اہم کڑی سمجھا جا رہا ہے، دورے میں نائب وزیراعظم و وفاقی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا رواں سال کے دوران متحدہ عرب امارات کا یہ دوسرا دورہ ہے، اس سے قبل وہ فروری میں بھی اماراتی قیادت سے ملاقات کے لیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ حالیہ بھارتی جارحیت کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے دورے کیے، جب کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا اور ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات بھی کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات شہباز شریف

پڑھیں:

پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

پاکستان نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔ مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا کہ لبنان پر اسرائیل کے حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل حملے خطے میں امن کی کوششوں کو متاثر کررہے ہیں۔ پائیدار امن صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان لبنان کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے مزید کہا کہ پاکستان تناؤ میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

متعلقہ مضامین

  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف
  • پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ