وزیراعظم آج متحدہ عرب امارات کا سرکاری دور ہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)وزیراعظم شہباز شریف کل متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔ اس دوران ان کی صدر شیخ محمد بن زید سے ملاقات بھی متوقع ہے جس میں اہم دوطرفہ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔وزیراعظم کے وفد میں نائب وزیراعظم۔ وفاقی وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شامل ہوں گے۔ ابوظہبی میں وزیراعظم کی ملاقات یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ہوگی۔ دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے امور علاقائی سلامتی اور عالمی صورتحال پر گفتگو کریں گے۔ دورے کے دوران سرمایہ کاری۔ معاشی تعاون اور باہمی تعلقات کو وسعت دینے پر بھی بات چیت ہوگی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے
دوحہ(ویب ڈیسک)پاکستان کے محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیر سے آئی بی ایس ایف کے تحت قطر کے شہر دوحا میں شروع ہونے والی عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گا۔
چیمپئن شپ کے لیے قومی اسکواڈ محمد آصف کے علاوہ عالمی انڈر 17 چیمپئن محمد حسنین اختر، سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد، شاہد آفتاب اور اسجد اقبال شامل ہیں۔قومی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نوید کپاڈیہ ڈیلیگیٹ اور ریفری کی ذمہ داری ادا کریں گے۔