دبئی (طاہر منیر طاہر) وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف آج  12 جون 2025 کومتحدہ عرب امارات کاسرکاری  دورہ کریں گے- اس دورہ کے دوران وزیر اعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہو گا جس میں نائب وزیر اعظم/ وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور دیگر اعلیٰ افسران بھی شامل ہوں گے۔

یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، جو باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور متعدد شعبوں میں قریبی تعاون پر مبنی ہیں۔وزیراعظم نواز شریف متحدہ عرب امارات کی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے جس میں متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان سے دوطرفہ ملاقات بھی شامل ہے۔ اعلیٰ سطحی بات چیت کے دوران باہمی دلچسپی اور تشویش کے وسیع تر دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟

وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور کثیر جہتی تعاون کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے باہمی فائدہ مند سٹریٹجک پارٹنرشپ کو تقویت دینے، باہمی دلچسپی کے موجودہ شعبوں میں تعاون بڑھانے اور دوطرفہ خوشگوار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے کے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات کے

پڑھیں:

وزیراعظم شہبازشریف کی زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کے انتظامات کی ہدایت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کے انتظامات کی ہدایت کر دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے ملاقات کی اور زائرین کی نئی پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دی۔انہوں نے وزیرِ ہوا بازی کو زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کا انتظام کرنے کی ہدایت کی۔

ملاقات میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیرِ اعظم نے وزیر داخلہ کو گوادر سیف سٹی منصوبے پر کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔
 

سرگودھا میں چھیڑ خانی کی شکایت پر خاتون قتل  

مزید :

متعلقہ مضامین

  • معیشت کی ڈیجیٹائزیشن اور کیش لیس اکانومی کیلئے تمام صوبائی حکومتیں تعاون کریں، شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف کا بیرون ملک صحافیوں کو آموں کا تحفہ، ’مینگو ڈپلومیسی اِن ایکشن ہے‘
  • کن پاکستانیوں کیلیے یواےای کے ویزا چھوٹ کی سہولت بحال ہوگئی؟
  • مری میں نواز، شہباز اور مریم کی ایک اور ملاقات، سیاسی امور پر مشاورت
  • نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس، سیاسی صورتحال پر مشاورت، اہم فیصلے
  •  ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام
  • یو اے ای اور پاکستان نے ایک دوسرے کیلئے سفارتی اور آفیشل پاسپورٹ کو ویزا فری کردیا
  • پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے یو اے ای میں ویزا چھوٹ فعال
  • غزہ میں بھوک سے مزید 6 افراد شہید، متحدہ عرب امارات اور اردن نے امداد کی فضائی ترسیل شروع کردی
  • وزیراعظم شہبازشریف کی زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کے انتظامات کی ہدایت