City 42:
2025-07-28@12:19:16 GMT

وزیراعظم شہباز شریف آج یو اے ای کا سرکاری دورہ کریں گے

اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT

سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف آج متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔نائب وزیراعظم، وفاقی وزراء اور دیگر سینئر حکام وفد میں شامل ہوں گے۔

 وزیراعظم کی اماراتی صدر شیخ محمد بن زید سے ملاقات ہوگی۔اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ علاقائی و عالمی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔دورے کے دوران سرمایہ کاری، معاشی تعاون اور باہمی تعلقات کو وسعت دینے پر بھی بات چیت ہوگی۔
 

 یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کا قومی ہیروزکو نوازنے کیلئے بڑا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ہیروز پر انعامات کی بارش کر دی۔ کھلاڑیوں کے لیے انعامی پالیسی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے انہیں بھرپور مالی اعزازات سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت بین الاقوامی مقابلوں میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو خطیر رقم دی جائے گی۔ منظوری کے بعد یہ انعامی پالیسی فوری طور پر نافذ کر دی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے قومی ہیروز اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا۔ حکومتِ پاکستان نے مختلف بین الاقوامی اور قومی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے لیے انعامی رقم میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے نئی انعامی پالیسی نافذ کر دی ہے۔

نئی پالیسی کے مطابق اولمپک گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی کو 3 کروڑ روپے انعام دیا جائے گا، جو اس سے قبل 1 کروڑ روپے تھا۔ اولمپکس میں سلور میڈل جیتنے پر 2 کروڑ روپے اور براؤنز میڈل پر 1 کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔

اسی طرح ونٹر اولمپکس، ایشین گیمز اور پیرا اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو 1 کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔

ایشین گیمز میں سلور میڈل پر 70 لاکھ، براؤنز میڈل پر 50 لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ کو 75 لاکھ روپے اوراسلامک گیمز میں گولڈ پر 50 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

نئی پالیسی کے تحت برٹش جونیئر اور یو ایس اوپن جونیئر جیتنے والے کھلاڑیوں کے لیے بھی ایک کروڑ روپے انعام رکھا گیا ہے۔

ایشین انڈور گیمز میں گولڈ میڈل پر 20 لاکھ، سیف گیمز میں گولڈ میڈل پر 10 لاکھ، یوتھ اولمپکس میں گولڈ میڈلسٹ کو 50 لاکھ اور ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے پر 75 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

نئی انعامی پالیسی میں نیشنل گیمز اور قائداعظم گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی کے لیے 10 لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔

مزید برآں، حکومت نے اسپیشل اولمپکس، بلائنڈ اور ڈیف سپورٹس کے مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے لیے بھی انعامی رقم مختص کر دی ہے، تاکہ ہر سطح کے قومی کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے کھلاڑی دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرتے ہیں، ان کی خدمات اور قربانیوں کو سراہنے کے لیے ریاست ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
  • وزیراعظم شہباز شریف کا بیرون ملک صحافیوں کو آموں کا تحفہ، ’مینگو ڈپلومیسی اِن ایکشن ہے‘
  • مری میں نواز، شہباز اور مریم کی ایک اور ملاقات، سیاسی امور پر مشاورت
  •  ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام
  • تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے پُرامن شہریوں کی شہادت قابل مذمت ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف کا قومی ہیروزکو نوازنے کیلئے بڑا فیصلہ
  • وزیرِ داخلہ کی وزیرِ اعظم سے ملاقات، زائرین کی نئی پالیسی سے متعلق بریفنگ دی
  • شہباز شریف نے زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کے انتظامات کی ہدایت کر دی
  • وزیراعظم شہبازشریف کی زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کے انتظامات کی ہدایت
  • رائٹ سائزنگ و میرٹ پر ماہرین کی تعیناتی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، وزیراعظم